بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

شیخ رشید کا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان

85 Views 0 2 ہفتے
شیخ رشید کا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان
Posted at 8 اگست-2019

اسلام آباد۔ پاک بھارت تعلقات میں بہتری لانے کیلئے سمجھوتہ ایکسپریس کا اجرا کیا گیا تھا تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ قریب آ سکیں حالانکہ ماضی میں ہندو جنونیوں کے ہاتھوں سمجھوتہ ایکسپریس میں لگائی جانیوالی آگ میں کئی پاکستانیوں کو زندہ جلا ڈالا گیا۔

Courtesy Twitter

جب تک وزیر ہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چلے گی

اب مقبوضہ کشمیر کے خصوصی درجہ کے بھارتی اقدام کیخلاف حکومت پاکستان، پاک فوج اور عوام میں زبردست ناراضی پائی جاتی ہے۔ قومی سلامتی کونسل نے نہ صرف بھارت کے ساتھ تجارتی روابط منقطع کر دئیے ہیں بلکہ بھارتی سفیر کو بھی ملک بدری کا حکم دے دیا گیا۔ اب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان سامنے آ گیا۔

آج پاکستان میں میڈیا جتنا آزاد ہے پوری دنیا میں نہیں

وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم جنگ نہیں امن کے خواہاں ہیں۔ سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیوں کو عیدالاضحٰی پر استعمال کریں گے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کہا کہ جن مسافروں نے سمجھوتہ ایکسپریس کی پیشگی ٹکٹس لی ہوئی ہیں اس میں کوئی کٹوتی نہیں ہو گی۔ میں جب تک وفاقی وزیر ہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چلے گی۔

جس نے بھی قوم کا پیسہ لوٹا اس کا احتساب ہو گا

پورے دعویٰ سے کہتا ہوں کہ آج پاکستان میں میڈیا جتنا آزاد ہے پوری دنیا میں نہیں ہے۔ آج امریکیوں کو افغانستان سے نکلنے کی زیادہ جلدی ہے مگر طالبان کو کوئی جلدی نہیں۔ نوازشریف، شہباز شریف اور زرداری کی سیاست کو ختم ہوتا دیکھ رہا ہوں۔

اپوزیشن جلسہ جلسہ جلوس جلوس کھیل رہی ہے وہ بیوقوف ہیں مجھ سے سبق سکھیں میں روزانہ شام کو دو ٹی وی شو کرتا ہوں۔ مریم نواز کی گرفتاری کا علم نہیں مگر جس نے بھی قوم کا پیسہ لوٹا اس کا احتساب ہو گا۔ اپوزیشن کو کیسز پر چھوٹ نہیں مل سکتی۔ احتساب سب کا ہو گا۔

متعلقہ خبریں

میٹروبس کے کرائے بھی بڑھ گئے

لاہور۔ پی ٹی آئی نے اقتدار سنبھالا تو عوام کو خوشخبری سنائی کہ اب دودھ اور شہد کی…

3 دن

پاک فوج کا تربیتی طیارہ راولپنڈی میں گر…

راولپنڈی۔ پاک فوج کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران راولپنڈی کے علاقے ربیع سنٹر کے نزدیک…

4 ہفتے
پاک فوج کا تربیتی طیارہ راولپنڈی میں گر کر تباہ، 19 افراد جاں بحق

پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ…

لاہور۔ 2007ء میں سری لنکا کے دورہ پاکستان کے آخری لاہور ٹیسٹ میں قذافی سٹیڈیم آتے ہوئے سری…

1 مہینہ
پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطہ

پتریاٹہ میں ریسکیو کی پریکٹس کسی بھی حادثے…

مری۔ پتریاٹہ چیئر لفٹ اور کیبل کار پر سواری مری آنیوالے سیاحوں کا ایک دیرینہ خواب ہوتا ہے۔…

1 مہینہ
پتریاٹہ میں ریسکیو کی پریکٹس کسی بھی حادثے کی صورت میں ریسکیو کیلئے مشقیں کی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے