بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

پاک فوج کا تربیتی طیارہ راولپنڈی میں گر کر تباہ، 19 افراد جاں بحق

153 Views 0 4 ہفتے
پاک فوج کا تربیتی طیارہ راولپنڈی میں گر کر تباہ، 19 افراد جاں بحق
Posted at 30 جولائی-2019

راولپنڈی۔ پاک فوج کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران راولپنڈی کے علاقے ربیع سنٹر کے نزدیک آبادی پر گر گیا جس سے 3 مکان میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو پائلٹس اور عملے کے تین ارکان سمیت 19 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ پاک آرمی کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سول ایوی ایشن کا طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

Courtesy Express

تربیتی طیارہ روات کے قریب گرتے ہی زوردار دھماکہ

شہید ہونیوالوں میں دو پائلٹس، لیفٹننٹ کرنل ثاقب، لیفٹننٹ کرنل وسیم، نائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اور رحمت شامل ہیں۔ تربیتی طیارہ روات کے قریب گرا، طیارے کے گرتے ہی زوردار دھماکہ ہوا جس سے آگ لگ گئی۔ جلتا ہوا ملبہ آبادی پر گرنے سے تین مکان مکمل طور پر مہندم ہو گئے جس میں 14 افراد جاں بحق اور 16 شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی فوری ہولی ہسپتال راولپنڈی منتقل

جاں بحق ہونیوالوں میں تین بچے بھی ہیں۔ ریسکیو عملہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر فوری آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور متاثرہ گھروں سے نعشیں نکالیں۔ 16 زخمیوں کو فوری طور پر ہولی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے فوری بعد پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ملبے تلے دبے افراد کو پاک فوج کے جوانوں نے نکال کر ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔

کور کمانڈر بلال اکبر نے بھی جائے وقوع کا دورہ کیا

کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر نے بھی جائے وقوع کا دورہ کیا۔ انہیں طیارے کی کریش لینڈنگ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ حادثے کی اطلاعات ملتے ہی راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈیکلیئر کر دی گئی۔ جاں بحق ہونیوالے شہریوں کے نام جمیل، روبینہ، ذوہیب، پری، فاطمہ، عظمٰی بشیر، آمنہ بی بی، عبدالرؤف، عبدالحفیظ، فیضان اور فائزہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

عمران خان نے سرکاری ہسپتالوں میں پناہ گاہیں…

وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے اندر یا ساتھ پناہ گاہیں بنانے کی…

23 گھنٹے

بھارت مقبوضہ کشمیر میں جھوٹا آپریشن کرنا چاہتا…

وزیراعظم عمران نے بین الاقوامی کمیونٹی کو تنبیہ کی ہے کہ بھارت جھوٹے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن…

1 دن
دنیا بھارتی ایٹمی ہتھیار مودی کے ہاتھ لگنے کا نوٹس لے۔ عمران خان

سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل…

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔سپریم…

1 دن
سپریم کورٹ نے حکومت کو چندہ مانگنے کا مشورہ کیوں دیا

عثمان بزدار کے ترجمان نے خاتون صحافی کو…

پہلے میڈیا پر الزام آتا تھا کہ یہ سیاستدانوں کو بلیک میل کرتے ہیں لیکن یہاں تو حکومت…

2 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے