بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

مسلمانوں کے قصائی مودی کو ایوارڈ دینے پر سنجرانی کا یواےای کا دورہ منسوخ

112 Views 0 4 ہفتے
مسلمانوں کے قصائی مودی کو ایوارڈ دینے پر سنجرانی کا یو اے ای کا دورہ منسوخ
Posted at 25 اگست-2019

اسلام آباد۔ مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ تبدیل کرنے پر نہ صرف کشمیری بلکہ پاکستانی عوام بھی سراپا احتجاج ہیں۔ حکومت پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کشمیریوں کی مدد کیلئے ہر سطح پر جانے کا فیصلہ کیا۔ دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے پارلیمانی وفود بھجوانے کا فیصلہ بھی کیا۔

Courtesy Twitter

سنجرانی کا دبئی نہ جانے کا بروقت اور صحیح فیصلہ

اب چیئرمین سینیٹ کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ یو اے ای کا دورہ شیڈول تھا مگر یو اے ای حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے درجے کو تبدیل کرنے کے فیصلے کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دینا۔ اس سے بھی دو ہاتھ آگے مودی کے دورہ یو اے ای کے موقع پر اسے سب سے بڑا ملکی سول ایوارڈ دینے کے فیصلے کونہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹوئٹر پر یو اے ایحکومت سے یہ سوال بھی کیا جا رہا ہے کہ کیا کشمیری مسلمانوں کا خون اتنا ہی ارزاں ہے کہ انہیں کاروباری مفاد کے پلڑے میں ڈال دیا جائے؟ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دبئی نہ جانے کا بروقت اور صحیح فیصلہ کیا ہے۔ اس دورہ یو اے ای کشمیری عوام کی دل آزاری کا سبب بن سکتا تھا۔ صادق سنجرانی کا یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا۔

یہ دورہ منسوخ کر کے انہوں نے کشمیری ماؤں، بہنوں اور بزرگوں سے اظہار یک جہتی کیا ہے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا اس حوالے سے ایک ٹوئٹ بھی منظرعام پر آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک طبقہ عرب اور ایران کیلئے فکرمند رہتا ہے۔ نریندر مودی سے ان ممالک کے تعلق میں ان لوگوں کیلئے ایک سبق ہے کہ اپنی قوم اور ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔

متعلقہ خبریں

میٹروبس کے کرائے بھی بڑھ گئے

لاہور۔ پی ٹی آئی نے اقتدار سنبھالا تو عوام کو خوشخبری سنائی کہ اب دودھ اور شہد کی…

4 ہفتے

شیخ رشید کا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد۔ پاک بھارت تعلقات میں بہتری لانے کیلئے سمجھوتہ ایکسپریس کا اجرا کیا گیا تھا تاکہ دونوں…

1 مہینہ
شیخ رشید کا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان

پاک فوج کا تربیتی طیارہ راولپنڈی میں گر کر تباہ، 19 افراد…

راولپنڈی۔ پاک فوج کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران راولپنڈی کے علاقے ربیع سنٹر کے نزدیک…

2 مہینے
پاک فوج کا تربیتی طیارہ راولپنڈی میں گر کر تباہ، 19 افراد جاں بحق

پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطہ

لاہور۔ 2007ء میں سری لنکا کے دورہ پاکستان کے آخری لاہور ٹیسٹ میں قذافی سٹیڈیم آتے ہوئے سری…

2 مہینے
پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے