بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

میٹروبس کے کرائے بھی بڑھ گئے

125 Views 0 4 ہفتے
Posted at 21 اگست-2019

لاہور۔ پی ٹی آئی نے اقتدار سنبھالا تو عوام کو خوشخبری سنائی کہ اب دودھ اور شہد کی نہریں تو نہیں البتہ عوام کو ریلیف ملتا ضرور دکھائی دے گا۔ اب پی ٹی آئی کی ایک سالہ حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے۔ وفاقی بجٹ کے اثرات اب عوام کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

Courtesy Twitter

کرایہ بیس سے بڑھا کر 30 روپے کر دیا

سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ موجودہ حکومت نے پچھلے ایک سال کے دوران اپنا کوئی ایک اچھے کام بتا دے۔ سابق حکومت نے غریب عوام کیلئے سستی میٹروبس کی ٹکٹ 20 روپے رکھی تھی۔ اب میٹرو پر سفر کرنے والوں کی موچیں بھی ختم ہو گئی ہیں۔

پنجاب حکومت نے کرایہ بیس سے بڑھا کر 30 روپے کر دیا۔ صوبائی کابینہ نے میٹروبس کرائے بڑھانے کی منظوری بھی دے دی۔ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی کرائے بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹروبس 10 روپے کرایہ بڑھانے سے سالانہ سبسڈی میں ڈیڑھ ارب کی کمی ہو گی۔

روزانہ ایک لاکھ 30 ہزار افراد سفر کرتے ہیں

پنجاب حکومت نے ایک سال کے دوران میٹروبس پر 9 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ میٹروبس پرروزانہ ایک لاکھ 30 ہزار افراد سفر کرتے ہیں۔ ان میں بڑی اکثریت مزدورں اور طلبہ کی ہوتی ہے۔ پنجاب حکومت نے پہلے بھی تین مرتبہ میٹروبس کے کرائے بڑھانے کی منظوری دی۔

تاہم عوامی دباؤ پر فیصلہ واپس لے لیا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے میٹروبس کے کرائے بڑھانے پر شدید تحفظات سامنے آئے اور حکومت پنجاب سے کرائے بڑھانے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مسلمانوں کے قصائی مودی کو ایوارڈ دینے پر سنجرانی کا یواےای کا…

اسلام آباد۔ مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ تبدیل کرنے پر نہ صرف کشمیری بلکہ پاکستانی…

4 ہفتے
مسلمانوں کے قصائی مودی کو ایوارڈ دینے پر سنجرانی کا یو اے ای کا دورہ منسوخ

شیخ رشید کا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد۔ پاک بھارت تعلقات میں بہتری لانے کیلئے سمجھوتہ ایکسپریس کا اجرا کیا گیا تھا تاکہ دونوں…

1 مہینہ
شیخ رشید کا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان

پاک فوج کا تربیتی طیارہ راولپنڈی میں گر کر تباہ، 19 افراد…

راولپنڈی۔ پاک فوج کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران راولپنڈی کے علاقے ربیع سنٹر کے نزدیک…

2 مہینے
پاک فوج کا تربیتی طیارہ راولپنڈی میں گر کر تباہ، 19 افراد جاں بحق

پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطہ

لاہور۔ 2007ء میں سری لنکا کے دورہ پاکستان کے آخری لاہور ٹیسٹ میں قذافی سٹیڈیم آتے ہوئے سری…

2 مہینے
پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے