بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-May-2020

نوازشریف کو ایل این جی کیس میں ریلیف مل گیا

paktv Avatar
468 Views 0 10 مہینے
Posted at 3 اگست-2019

اسلام آباد۔ نیب کی جانب سے ایل این جی کیس کو میگا کرپشن کیس کہا جا رہا ہے۔ اس کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب کی زیر حراست ہیں۔ اس کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام بھی لیا جا رہا تھا

مگر شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ایل این جی معاہدے کی تمام تر ذمہ داری اپنے ذمے لینے پر قومی احتساب بیورو نے نوازشریف کا نام ایل این جی کیس کی انکوائری سے نکال دیا ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے جسمانی ریمانڈ کے دوران ریکارڈ کردہ بیان میں کہا کہ ایل این جی معاہدہ ملکی و بین الاقوامی قوانین کو مدنظر رکھ کر کیا۔ ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے قطر سے ایل این جی معاہدے دیگر ممالک کی نسبت کم قیمت پر کیا۔ اب مجھے اسی جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کے تازہ ریکارڈ کئے جانیوالے بیان کی روشنی میں نیب راولپنڈی نے نوازشریف کا نام اس کیس سے نکال دیا ہے۔ واضح رہے ایل این جی کیس میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمٰی کے دوران ایل این جی کو میگا کرپشن کیس قرار دیکر سپریم کورٹ میں لے گئے تھے

مگر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسے صحیح فورم پر لے جانے کے ریمارکس دیکر خارج کر دیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی نیب گرفتاری سے قبل اکثر انٹرویو میں کہتے تھے کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی اور جیل جانے کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہوں۔ انہوں نے اپنا مقدمہ خود لڑنے کا اعلان اور وکیل کی خدمات حاصل کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

پاکستان دنیا کے دس بہترین سیاحتی ممالک میں شامل

امریکی میگزین نے دنیا کے 10 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کو…

5 مہینے

حکومت نےسیاحوں کی مشکلات ختم کر دیں

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاحت کے منعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا…

6 مہینے

نتھیا گلی میں سیاحوں کیلئے پہلی پرکشش مصنوعی رہائش گاہیں نصب کر…

لاہور۔ پاکستان دنیا کے پرکشش قدرتی مناظر کا حامل ملک ہے۔ نتھیا گلی میں سیاحت کے فروغ کیلئے…

8 مہینے
نتھیا گلی میں سیاحوں کیلئے پہلی پرکشش مصنوعی رہائش گاہیں انسٹال

کینیڈین خاتون کا لاہور سے گوادر تک تنہا موٹر سائیکل پر ٹور

اسلام آباد۔ پاکستان دنیا کا پرامن ملک ہے۔ یہ بات لاہور سے گوادر تک تنہا موٹر سائیکل پر…

10 مہینے
کینیڈین خاتون کا لاہور سے گوادر تک تنہا موٹر سائیکل پر ٹور

تازہ ترین

لاہور میں کوڑا دان سےخاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد

لاہور میں کوڑادان سےخاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد ہوئی ہیں، دھڑ کی تلاش کی جا رہی ہے۔…

3 گھنٹے
لاہور میں کوڑا دان سےخاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد

پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہو…

کورونا وائرس کے تناظر میں کم ترین شرحِ اموات اور اس بیماری کو شکست دے کر صحتیاب ہوجانے…

9 گھنٹے
پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہو گیا

پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی جانب سے ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان…

9 گھنٹے
پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ

حج و عمرہ ابھی معطل رہیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور

سعودی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ی وجہ سے موجودہ حالات کے پیش نظر…

10 گھنٹے
حج و عمرہ ابھی معطل رہیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے