بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-May-2020

ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اور ہیڈ کوچ کی تقرریاں نئے سرے سے ہوں گی

paktv Avatar
37 Views 0 6 دن
ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اور ہیڈ کوچ کی تقرریاں نئے سرے سے ہوں گی
PCB
Posted at 23 مئی-2020

لاہور۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اور ہیڈ کوچ کی نئی تقرریاں ہوں گی۔ کپتان بسمہ معروف اور ہیڈ کوچ اقبال امام کو فروری مارچ میں آسٹریلیا میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔ 28 سالہ بسمہ معروف 108 ون ڈے اور لگ بھگ اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئیں

انہیں ورلڈکپ تک کپتان بنایا گیا مگر زخمی ہونے کی وجہ سے وہ آسٹریلیا میں 21 فروری سے 8 مارچ تک کھیلے جانیوالے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ مکمل نہیں کھیل سکی تھیں۔ ہیڈ کوچ اقبال امام کو بھی ذمہ داریاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک سونپی گئی تھی۔ اقبال امام کو گزشتہ برس بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے قائم مقام ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا۔

اقبال امام مارک کولز کے ساتھ بیٹنگ کوچ تھے جنہوں نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے قبل دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس سیریز کے بعد اقبال امام کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ اب ان کے عہدے کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے۔

پی سی بی نے دونوں عہدوں پر نئی تقرریاں کرنے کا اعلان کیا۔ کرکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے اس کے بعد فیصلہ کیا جائیگا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان اور ہیڈ کوچ کی کارکردگی کا جائزہ عید کے بعد مکمل کر لیا جائیگا۔ جون میں تقرریوں کا فیصلہ ہو جائے گا۔

پی سی بی اگر مطمئن نہ ہوا تو نئے چہروں کو سامنے لایا جائیگا ورنہ انہیں ہی مزید مدت کیلئے ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی۔

واضح رہے جولائی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کرنا تھی لیکن کوویڈ 19کی وجہ سے کوالیفائر ملتوی کر دیا گیا۔ اس کی وجہ سے تقرریوں کا عمل بھی سست پڑ گیا۔

متعلقہ خبریں

بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ…

شعیب اختر نا صرف پاکستان کے بلکہ دنیا کے تیز ترین باولر ہیں۔ انہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام…

3 گھنٹے
بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ کر سکے

بھارت سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی چھننے کا امکان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت سے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ…

21 گھنٹے
بھارت سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی چھننے کا امکان

ورلڈ کپ میں بھارت جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا، بین اسٹوکس…

انگلش کھلاڑی بین اسٹوکس کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کا…

21 گھنٹے
ورلڈ کپ میں بھارت جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا، بین اسٹوکس نے انکشاف کر دیا

سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی ہے۔ سرفراز احمد بہت جلد قومی ٹیم کا حصہ…

3 دن
سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

تازہ ترین

شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں شادی سے انکار پر نوجوان نے سابق منگیتر پر تیزاب پھینک دیا۔…

4 گھنٹے
شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر…

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے اسپتال میں معمر اطالوی جوڑے کی گولڈن…

4 گھنٹے
کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر لی

یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مزید 10 ٹرینیں…

3 گھنٹے
یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ…

شعیب اختر نا صرف پاکستان کے بلکہ دنیا کے تیز ترین باولر ہیں۔ انہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام…

3 گھنٹے
بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ کر سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے