بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-August-2020

عمر اکمل کی سزا میں کمی کردی گئی

Sana Ullah Sana Ullah
43 Views 0 1 ہفتہ
عمر اکمل کی سزا میں کمی کردی گئی
social media
Posted at 29 جولائی-2020

قومی کرکٹر عمراکمل کی 3 سالہ پابندی کیخلاف اپیل کا فیصلہ سنا دیا گیا جس کے تحت ان کی سزا میں ڈیڑھ سال کی کمی کی گئی ہے۔

آزاد ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے عمر اکمل کی اپیل پر 13 جولائی کی واحد سماعت میں فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کا فیصلہ آج سنایا گیا ہے۔

عمل اکمل کی اپیل پر آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے انہیں ریلیف دیا اور تین سال کی سزا کم کرکے اسے ڈیڑھ سال کردیا۔

فیصلے پر عمر اکمل کے وکیل نے کہا کہ آزاد ایڈجیوڈیکٹر کے شکر گزار ہیں، ہمارا موقف مانا گیا اور سزا 3 سے ڈیڑھ سال کر دی گئی. جو امید کر رہے تھے ایسا فیصلہ نہیں۔

واضح رہے کہ20 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

معطلی کی وجہ سے عمر اکمل پاکستان سپر لیگ 5 میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔

بعد ازاں یہ خبریں سامنے آئیں کہ عمر اکمل کو بکی نے میچ فکسنگ کی پیشکش کی تاہم وہ اس کی اطلاع بروقت پی سی بی کو دینے میں ناکام رہے۔

اس کے بعد عمر اکمل کے فون کا ڈیٹا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اپنے پاس رکھ لیا اور عمر اکمل کو طلب کرکے ان کے دونوں فونز قبضے میں لے لئے۔

ریکارڈ کے مطابق پی ایس ایل 2020سے پہلے بکی نے عمر اکمل سے رابطہ کیا اور انہیں فکسنگ کی پیشکش کی۔

ٹھوس شواہد پر پی سی بی نے کارروائی کی اور عمرل اکمل نے بھی بکی سے رابطہ ہونے کا اعتراف کرلیا ، تاہم پی سی بی یا ٹیم منیجمنٹ کو بروقت آگاہ نہ کرنے پر ان کی معطلی برقرار رکھی گئی۔

بعد ازاں 20 مارچ کو کرکٹر عمر اکمل پر اینٹی کرپش کوڈ کی خلاف ورزی کی فردجرم عائد کی گئی اور عمر اکمل کو 31 مارچ تک جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی۔

ٹیسٹ کرکٹر کو اینٹی کرپشن کوڈ 4.2.2 کے تحت چارج کیا گیا اور ان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے دو بار قانون کی خلاف ورزی کی۔

پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کا آرٹیکل 4.2.2 کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجیلنس اینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ نہ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم…

22 گھنٹے
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ میں کل سے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ…

24 گھنٹے
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

قومی ٹیم نے سرفراز کی امامت میں نماز عید ادا کی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے شہر ڈربی میں عید الاضحیٰ منائی۔ انگلینڈ میں موجود پاکستان…

5 دن
قومی ٹیم نے سرفراز کی امامت میں نماز عید ادا کی

شاہد آفریدی کا بابراعظم سے بیٹی کی شادی کی افواہوں پر جواب

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈ یا پر اپنی بیٹی اور بابر اعظم…

6 دن
شاہد آفریدی کا بابراعظم سے بیٹی کی شادی کی افواہوں پر جواب

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

1 گھنٹہ
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

34 منٹ
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

7 منٹ
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے