بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-July-2020

پی ایس ایل 5 کی نشریات بیچنے پر رائٹس ہولڈر نے معافی مانگ لی

Sana Ullah Sana Ullah
97 Views 0 1 مہینہ
جوئے کمپنی کو پی ایس ایل 5 کی نشریات بیچنے پر رائٹس ہولڈر نے معافی مانگ لی
Facebook
Posted at 30 مئی-2020

ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) سے اظہار افسوس اور معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر ہم ان کی ہمدردانہ نظر کے منتظر ہیں۔

ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای تسلیم کرتا ہے کہ وہ مخصوص سب لائسنسنگ کے سلسلے میں پی سی بی سے پیشگی اجازت طلب کرنے میں فعال نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران یہ تمام عمل پی ایس ایل فائیو کے لائیو اسٹریمنگ رائٹس کیلئے پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی روح اور شقوں کے مطابق نہیں رہا۔

ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای کا کہنا ہے کہ ہم نے پی سی بی سے اظہار افسوس کرنے کے ساتھ ساتھ معافی طلب کی ہے اور اس معاملے پر ہم ان کی ہمدردانہ نظر کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہم رائٹس ہولڈر کی معذرت اور ان کی پیش کردہ وضاحت کو سراہتے ہیں۔

پی سی بی محتاط رہنے کلئے سخت اقدامات اٹھانے کا خواہشمند ہے۔ جیسا کہ اندروانی چھان بین کے عمل اور طریقہ کار کو مزید موثر بنانا اور کرنے اور نہ کرنے کے حوالے سے اپنے شراکت داروں کی بہتر رہنمائی کے سلسلے میں واضح گائیڈ لائنز کے مستقل اجرا کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ لائیو اسٹریمنگ رائٹس پر پی سی بی نے وضاحت دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک اخباری رپورٹ کی مکمل تردید کی جا رہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے ایک برطانوی کمپنی کو بیٹنگ رائٹس فروخت کئے ہیں۔

پی سی بی نے کہا کہ بیٹنگ رائٹس سے متعلق کسی سے بھی معاہدہ نہیں ہوا اور نہ ہی پی سی بی کے کسی بھی کمرشل پارٹنر کو کسی صورت بیٹنگ رائٹس پر کوئی رابطہ یا معاہدہ کرنے کی اجازت ہے۔

متعلقہ خبریں

ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی…

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2011کے بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے فائنل…

6 گھنٹے
ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی سی کا فیصلہ آ گیا

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

2 دن
یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور کا انکشاف

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے…

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن( پی ایچ…

1 ہفتہ
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے بند

دورہ انگلینڈ کیلئے 5 ریزرو کرکٹرز اور مینجمنٹ رکن کا کورونا ٹیسٹ…

دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پانچ ریزرو کرکٹرز اور منیجمنٹ…

1 ہفتہ
دورہ انگلینڈ کیلئے 5 ریزرو کرکٹرز اور مینجمنٹ رکن کا کورونا ٹیسٹ مکمل

تازہ ترین

یورپی یونین کی پابندی سے پی آئی اے کو 33 ارب روپے…

یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے باعث قومی ایئر لائن کو 33 ارب روپے…

3 گھنٹے
جعلی ڈگریوں کا معاملہ، پی آئی اے کی رینکنگ میں کمی کرaیورپی یونین کی پابندی سے پی آئی اے کو 33 ارب روپے نقصان کا خدشہ دی گئی

ایک اور ٹرین حادثہ، شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی ٹکرا گئیں

رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان تصادم ہوگیا۔ جیٹھہ بھٹہ اسٹیشن…

4 گھنٹے
ایک اور ٹرین حادثہ، شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی ٹکرا گئیں

ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی…

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2011کے بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے فائنل…

6 گھنٹے
ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی سی کا فیصلہ آ گیا

چیئرپرسن ایف بی آر نوشین امجد کو ہٹا دیا گیا، جاوید غنی…

وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی چیئرپرسن نوشین امجد کو عہدے سے ہٹا…

6 گھنٹے
چیئرپرسن ایف بی آر نوشین امجد کو ہٹا دیا گیا، جاوید غنی نئے چیئرمین تعینات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے