بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-May-2020

سابق باسکٹ بال چیمپئن نے 100 ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی

Sana Ullah Sana Ullah
83 Views 0 4 ہفتے
سابق باسکٹ بال چیمپئن نے 100 ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی
India TV
Posted at 2 مئی-2020

امریکا کے سابق باسکٹ بال چیمپئن مائیکل جارڈن نے 2 گھنٹے کی تقریب میں شریک ہونے کی 100 ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔

شکاگو بلز کی جانب سے کھیلنے والے سابق باسکٹ بال چیمپئن مائیکل جارڈن 1998 میں ریٹائر ہو گئے تھے لیکن اس کے باوجود ان کی مقبولیت میں ذرا برابر بھی کمی نہیں ہوئی۔

امریکا کے نامور اسپورٹس ایجنٹ ڈیوڈ فاک نے ڈبلیو ایف اے این کے پروگرام میں اپنے سابق کلائنٹ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اپنے دور کے مشہور ترین باسکٹ بال کھلاڑی پراجیکٹس کے انتخاب کے حوالے سے بہت ہی محتاط ہیں۔

ڈیوڈ فاک نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے سابق کلائنٹ مائیکل جارڈن کو ایک سے دو گھنٹے کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے 100 ملین ڈالر کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔

باسکٹ بال ایجنٹ نے پیشکش کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن انہوں نے کہا کہ خدا جارڈن پر رحم کرے، وہ بہت ہی کامیاب انسان ہے جس کی وجہ سے اس کے پاس مواقع ہیں کہ وہ کیا چیز کرنا چاہتا ہے اور کیا نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس سے بہت متاثر ہوا کہ وہ اپنے نام سے جڑے کسی بھی پراجیکٹ میں شمولیت کے حوالے سے بہت ہی زیادہ احتیاط سے کام لیتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ای ایس پی این نے اسپورٹس کی دنیا کےایک تاریخ ساز کھلاڑی مائیکل جارڈن کی زندگی پر مبنی ڈاکیو منٹری دی لاسٹ ڈانس کی سیریز کاآغاز کیا تھا جو 17 مئی تک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ…

شعیب اختر نا صرف پاکستان کے بلکہ دنیا کے تیز ترین باولر ہیں۔ انہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام…

3 گھنٹے
بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ کر سکے

بھارت سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی چھننے کا امکان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت سے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ…

21 گھنٹے
بھارت سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی چھننے کا امکان

ورلڈ کپ میں بھارت جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا، بین اسٹوکس…

انگلش کھلاڑی بین اسٹوکس کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کا…

21 گھنٹے
ورلڈ کپ میں بھارت جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا، بین اسٹوکس نے انکشاف کر دیا

سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی ہے۔ سرفراز احمد بہت جلد قومی ٹیم کا حصہ…

3 دن
سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

تازہ ترین

شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں شادی سے انکار پر نوجوان نے سابق منگیتر پر تیزاب پھینک دیا۔…

4 گھنٹے
شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر…

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے اسپتال میں معمر اطالوی جوڑے کی گولڈن…

4 گھنٹے
کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر لی

یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مزید 10 ٹرینیں…

3 گھنٹے
یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ…

شعیب اختر نا صرف پاکستان کے بلکہ دنیا کے تیز ترین باولر ہیں۔ انہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام…

3 گھنٹے
بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ کر سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے