بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

سٹارک اہلیہ کا ورلڈکپ فائنل دیکھنے کیلئے دورہ افریقہ چھوڑ کر آ گئے

Tariq Tariq
47 Views 0 1 مہینہ
سٹارک اہلیہ کا ورلڈکپ فائنل دیکھنے کیلئے دورہ جنوبی افریقہ چھوڑ کر آ گئے
Posted at 6 مارچ-2020

آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل سٹارک ایک ایسے موقع پر دورہ جنوبی افریقہ ادھورہ چھوڑ کر واپس آ گئے ہیں جب ان کی ٹیم کو ان کی اشد ضرورت تھی۔ آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں 2.0 سے شکست ہو چکی ہے جبکہ سیریز کا ایک میچ ابھی باقی ہے۔

اتوار کو آسٹریلوی ٹیم کا فائنل میں سامنا بھارتی ٹیم سے ہو گا

وہ ہفتے کو شیڈول تیسرے میچ سے قبل وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ ایلیسا بیلی کا ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے دورہ جنوبی افریقہ ادھورا چھوڑ کر واپس آنے کی اجازت مانگی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ نے اتوار کو خواتین کے عالمی کپ کے فائنل کے موقع پر انہیں اپنی اہلیہ کو گراؤنڈ میں ان ایکشن یکھنے کی اجازت دے دی۔

اتوار کو آسٹریلوی ٹیم کا فائنل میں سامنا پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم سے ہو گا۔ آسٹریلین کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ ایسے مواقع زندگی میں بار بار نہیں آتے۔ ایلیسا بیلی اپنے ہوم گراؤنڈ پر ورلڈکپ فائنل میں شرکت کریں گی۔ ٹیم مینجمنٹ نے مچل سٹارک کو بخوشی وطن واپس جانے کی اجازت دے دی تاکہ وہ اپنی بیوی کو سپورٹ کر سکیں اور اس یادگار لمحہ کا حصہ بن سکیں۔

واضح رہے سابق آسٹریلین وکٹ کیپر ای این بیلی کی بیٹی ایلیسا بیلی بھی وکٹ کیپر اور اوپننگ بلے باز کی حیثیت سے آسٹریلین ٹیم کی اہم رکن ہیں۔آسٹریلوی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

5 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

‏قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے کورونا وائرس کی وجہ سے قومی کرکٹرز کے ملتوی ہونے…

22 گھنٹے
‏قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن ہوں گے

شاداب خان ان دو بلے بازوں سے ڈرتے ہیں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور قومی ٹیم کے لیگ بریک گگلی باؤلر شاداب خان نے اعتراف کیا…

2 دن
شاداب خان ان دو بلے بازوں سے ڈرتے ہیں

وقار یونس نے کوہلی سے متعلق وسیم اکرم کی بات کی نفی…

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے سابق ساتھی کھلاڑی وسیم اکرم کے اس بیان کی سختی…

2 دن
وقار یونس نے کوہلی سے متعلق وسیم اکرم کی بات کی نفی کر دی

تازہ ترین

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

5 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

5 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس…

4 گھنٹے
کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے