بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

08-April-2020

شاہینوں نے کبڈی کے عالمی کپ میں بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی

Tariq Tariq
91 Views 0 2 مہینے
شاہینوں نے کبڈی کے عالمی کپ میں بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی
Dunya News
Posted at 16 فروری-2020

لاہور کے پنجاب سٹیڈیم میں پاکستان کبڈی ٹیم نے بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنًس سے ہرا کر نئی تاریخ مرتب کر دی۔

دونوں ٹیمیں پانچویں مرتبہ ورلڈکپ میں آمنے آامنے تھیں

پنجاب سٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچا بکھرا ہوا تھا۔ آج کبڈی کا عالمی کپ جیت کر نہ صرف پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا بلکہ بھارتی ٹیم کا زعم بھی توڑ ڈالا۔آج شائقین کو کبڈی کا اعلٰی ترین معیار دیکھنے کو ملا۔ دونوں ٹیمیں برابر کی ٹکر تھیں مگر 2020 کبڈی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان کے حصے میں آیا۔ دونوں ٹیمیں پانچویں مرتبہ ورلڈکپ میں آمنے آامنے تھیں۔

اب تک بھارتی ٹیم تمام چھ عالمی کپ کی فاتح قرار پائی تھی۔ قبل ازیں 2014ء میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی زبردست مقابلہ ہوا مگر بھارتی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھا کر ورلڈکپ جیت لیا تھا۔ آج میچ کا آغاز انتہائی سنسی خیز انداز میں ہوا۔

میچ کے ابتدا میں بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا

میچ کے ابتدا میں بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا مگر دوسرے وقفے میں پاکستان ٹیم نے نہ صرف کم بیک کیا بلکہ عمدہ کھیل سے ورلڈکپ کی فاتح بھی بن گئی۔سٹیڈیم میں موجودہ دونوں ٹیموں کے شائقین نے اپنی اپنی ٹیم کو عمدہ کبڈی پر زبردست داد دی۔

ایک مرحلے پر بھارتی ٹیم اور انتظامیہ کی جانب سے امپائرز کے فیصلوں پر جان بوجھ کر احتجاج بھی کیا گیا۔ چھ مرتبہ عالمی کپ کی فاتح بھارتی ٹیم اس مرتبہ اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ پاکستان پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا۔ ویل ڈن شاہینوں پوری قوم کو تم پر فخر ہے۔

متعلقہ خبریں

‏قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے کورونا وائرس کی وجہ سے قومی کرکٹرز کے ملتوی ہونے…

4 گھنٹے
‏قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن ہوں گے

شاداب خان ان دو بلے بازوں سے ڈرتے ہیں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور قومی ٹیم کے لیگ بریک گگلی باؤلر شاداب خان نے اعتراف کیا…

19 گھنٹے
شاداب خان ان دو بلے بازوں سے ڈرتے ہیں

وقار یونس نے کوہلی سے متعلق وسیم اکرم کی بات کی نفی…

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے سابق ساتھی کھلاڑی وسیم اکرم کے اس بیان کی سختی…

20 گھنٹے
وقار یونس نے کوہلی سے متعلق وسیم اکرم کی بات کی نفی کر دی

سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے خاتون کا روپ دھار لیا

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر…

1 دن
سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے خاتون کا روپ دھار لیا

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

اسلام آباد۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، امریکی ادارہ صحت نے کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک…

4 گھنٹے
پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ…

کوپن ہیگن۔کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ…

3 گھنٹے
ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ مگر کیوں۔۔۔۔

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

3 گھنٹے
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

2 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے