بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-May-2020

سابق کپتان ثنا میر کا انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد

paktv Avatar
44 Views 0 1 مہینہ
سابق کپتان ثنا میر کا انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد
Facebook
Posted at 25 اپریل-2020

لاہور۔ آل راؤنڈو سابق کپتان ثنا امیر نے آسٹریلیا میں ہونیوالے ورلڈکپ سکواڈ سے باہر کئے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کو خیرباد کہہ دیا۔ ان کو ڈراپ کئے جانے کے فیصلے پر کپتان بسمہ معروف نے بھی تحفظات ظاہر کئے۔ ادھر ورلڈکپ سے باہر کئے جانے کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر چیف سلیکٹر عروج ممتاز پر کڑی تنقید بھی کر ڈالی۔

Courtesy Twitter

ثنا میر کی کراچی میں ہونیوالے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کارکردگی معیاری نہ تھی۔ ثنا میر نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گرین شارٹس کی نمائندگی ایک بڑا اعزاز تھا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ انٹرنیشنل کیرئیر کو خیرباد کہہ کر کسی اور انداز میں ملک کی خدمات کروں۔ ثنا میر کا شمار بااثر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ ان پر ماضی میں کئی مرتبہ قومی ٹیم میں گروپنگ کا الزام لگایا گیا۔

ورلڈکپ سے باہر کئے جانے کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر چیف سلیکٹر پر کڑی تنقید

جنوبی افریقہ میں ہونیوالے ورلڈکپ میں بدترین ناکامی کے بعد ان کی کوچ صبیح اظہر کے ساتھ تلخی بھی ہوئی۔ ان پر ڈسپلن کی خلاف ورزی کے شدید الزامات عائد کئے گئے۔ انہیں پاکستان کی بہترین آل راؤنڈ بھی مانا جاتا ہے۔ 2018ء میں آئی سی سی ویمنز باؤلنگ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 وکٹیں اور ایک ہزار رنز بنانیوالی 9 آل راؤنڈرز میں سے ایک ہیں۔

Courtesy Twitter

وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی واحد پاکستانی ہیں۔ 15 سالہ کیرئیر کے دوران انہیں وزڈن ویمنز ٹیم ڈیکیڈ کی کپتان نامزد کیا گیا۔ پی سی بی نے آج تصدیق کی کہ ثنا میر نے 15 سالہ کیرئیر کو خیرباد کہہ دیا۔ ثنا میر نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کے دوران 226 بین الاقوامی میچز میں شرکت کی۔ 2009ء میں انہیں قومی ٹیم کی کپتان بنایا گیا۔ 2017ء تک 137 میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔

Courtesy Twitter

ایک روزہ کرکٹ میں 120 میچزمیں 151 وکٹیں اور 1630 رنز سکور کئے۔ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالی فہرست میں چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ آئی سی سی نے بھی ثنا میر کی کرکٹ کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیس کرتے ہوئے انہیں نوجوان خواتین کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں

سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی ہے۔ سرفراز احمد بہت جلد قومی ٹیم کا حصہ…

3 گھنٹے
سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

تین پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے

ساوتھ ایشین گیمز نیپال میں شریک 3 پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے کا انکشاف ہوا ہے۔…

20 گھنٹے
تین پاکستانی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے

ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اور ہیڈ کوچ کی تقرریاں نئے سرے…

لاہور۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اور ہیڈ کوچ کی…

3 دن
ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اور ہیڈ کوچ کی تقرریاں نئے سرے سے ہوں گی

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے کوچ پھل بیچنے پر مجبور

کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کی وجہ سے بے شمار لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ لاک…

3 دن
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے کوچ پھل بیچنے پر مجبور

تازہ ترین

عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن…

ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کی وجہ سے حالات ناسازگار ہیں اور ایسے وقت…

4 گھنٹے
عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن عروج پر

سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی ہے۔ سرفراز احمد بہت جلد قومی ٹیم کا حصہ…

3 گھنٹے
سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک ہو گئے

روسی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا…

2 گھنٹے
فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک ہو گئے

فرانسیسی ٹیم نے طیارہ حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے

کراچی طیارہ حادثے کی جگہ سے ایئر بس کی 11 رکنی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے اہم تصاویر…

1 گھنٹہ
فرانسیسی ٹیم نے طیارہ حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے