بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

پاکستانی کرکٹرز کا کارونا سے لڑنے کے لئے 50 لاکھ دینے کا اعلان

Tariq Tariq
48 Views 0 4 دن
پی سی بی کا کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان
PCB
Posted at 25 مارچ-2020

لاہور۔ پی سی بی کی جانب سے آفیشل اعلان کیا گیا ہے کہ اس کے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ تمام کرکٹرز اور ملازمین کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں مالی امداد کے ذریعے حکومتی ایمرجنسی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں سے مجموعی طور پر پچاس لاکھ روپے عطیہ اکٹھا ہونے کی توقع ہے۔ جنرل منیجر یا اس سے بڑے عہدے کا افسر اپنی دو دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

حکومت کی جانب سے قائم کردہ فنڈ میں حصہ ڈالے گا

دیگر سٹاف اپنی ماہانہ ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔ پی سی بی بطور ادارہ عطیات اکٹھا کر کے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں حکومت کی جانب سے قائم کردہ فنڈ میں حصہ ڈالے گا۔ واضح رہے عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کو ایک عالمی وبا قرار دے چکا ہے۔

ادھر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی روایت رہی ہے کہ وہ ہر مشکل وقت میں اپنی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے علاوہ ہیلتھ ورکرز کیلئے یہ ایک مشکل وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ہیلتھ ورکرز کی صحت اور کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ تاکہ ہمارا معاشرہ جلدمعمول کی جانب لوٹ آئے گا۔

اس سلسلے میں پی سی بی نے اپنی طرف سے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دینے کیلئے یہ ایک چھوٹی سی کاوش کی ہے انہیں پورا یقین ہے کہ ہمارے مخیر حضرات پی سی بی ملازمین اور کرکٹر ز کی طرح اپنے طور پر حکومتی فنڈ اور دیگر خیراتیکاموں میں عطیات دیں گے۔ تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کیلئے راشن کی تقسیم میں حصہ ڈال سکیں۔

اس مشکل کی گھڑی میں ہم سب کو ملکر ایک قوم ہو کر اس مہلک وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے پاکستانی قوم سے درخواست کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔ ان کے پیاروں کو اس وبا سے محفوظ رکھنے کا واحد ذریعہ احتیاط ہے۔ ہم ایک باہمت قوم ہیں اور انہیں پورا یقین ہے کہ ہم سب مل کر اس وبا کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پی سی بی نے کورونا نے نمٹنے کیلئے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس کے تحت چھینک، کھانسی، کھانے سے پہلے اور بعد میں ٹوائلٹ کے استعمال کے بعد باقاعدگی سے صابن یا الکوحل والے سینیٹائزر سے ہاتھ دھوئیں۔ چھینکتے وقت ٹشو پیپر یا رومال کا استعمال کریں۔

ٹشو پیپر یا رومال کے استعمال کے فوری بعد اسے کوڑے دان میں پھینکیں۔ مصافحہ کرنے یا گلے ملنے سے گریز کریں۔ کھانسنے یا چھینکنے والے افراد سے تین گز کی دوری پر رہیں۔

متعلقہ خبریں

دنیائے اسکواش پر حکمرانی کرنیوالے پاکستانی کھلاڑی کورونا سے چل بسے

لندن۔ دنیائے سکواش کے عظیم کھلاڑی چار مرتبہ پاکستان کو برٹش اوپن ٹائٹل جتوانے والے اعظم خان کورونا…

1 دن
دنیائے اسکواش پر حکمرانی کرنیوالے پاکستانی کھلاڑی کورونا سے چل بسے

ببن ڈنک نے آن لائن کوچنگ شروع کردی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک ان دنوں آئسولیشن…

3 دن
ببن ڈنک نے آن لائن کوچنگ شروع کردی

کورونا کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی ٹور بھی التوا کا…

لاہور۔ دنیا بھر میں پھوٹنیوالے کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے بعد آئی سی ٹی نے ٹی…

4 دن
کورونا کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی ٹور بھی التوا کا شکار

گھر میں بیٹھنے رہنے سے حفیظ اہلیہ سے تنگ

لاہور۔ کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ اپنی دانش مندانہ باتوں کی وجہ سے ساتھیوں کرکٹ کی ہمیشہ توجہ…

4 دن
گھر میں بیٹھنے رہنے سے حفیظ اہلیہ سے تنگ

تازہ ترین

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

5 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

4 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

حکومت کا ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران…

3 گھنٹے
حکومت کا ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے