بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-July-2020

کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ

Sana Ullah Sana Ullah
103 Views 0 3 مہینے
کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ
UTV Pakistan, Cricket Pakistan
Posted at 21 اپریل-2020

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوسرے روز سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 11 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ شیڈول ہیں جبکہ پہلے روز 8 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کنڈیشنگ اینڈ اسٹرنتھ کوچ نے لئے تھے، محمد حفیظ اور شعیب ملک کے ٹیسٹ آج اکیڈمی کے ٹرینر لیں گے۔

آن لائن فٹنس دینے والوں کھلاڑیوں میں حارث سہیل، محمد عباس، اسد شفیق اور سرفرازاحمد کے فٹنس ٹیسٹ پہلے مرحلےمیں مکمل کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں شان مسعود، حسن علی، شاداب خان اورعماد وسیم کے فٹنس ٹیسٹ دوسرے مرحلے میں مکمل ہوئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کرکٹرزکو پش اپس، سٹ اپس، برپیز،چن اپس لگوائی گئیں،  کرکٹرز نےاسٹینڈنگ براڈ جمپ،بیلگیرئن اسکوٹس، ریورزپلینک اور یویو ٹیسٹ بھی دیا گیا۔

ٹیسٹ کے اختتام پر قومی ٹیم کے کنڈیشنگ اینڈ اسٹرینتھ کوچ رپورٹ مصباح الحق کو بھجوائی جائے گی۔

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو ضروری ہدایات دی جا چکی ہیں، فٹنس ٹیسٹ کا مقصد گھروں تک محدود کھلاڑیوں کو متحرک اور فٹ رکھنا ہے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک کی زیر نگرانی قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹنگ کا پلان بھجوا دیا گیا تھا۔ اس لئے پاکستان اور ڈومیسٹک ٹیموں کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ گزشتہ روز ہوئے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ڈومیسٹک ٹیموں کے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 23 اور 24 مارچ کو شیڈول تھے لیکن کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں کی رواں سیزن کی پانچویں فٹنس ٹیسٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی…

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2011کے بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے فائنل…

3 دن
ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی سی کا فیصلہ آ گیا

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

5 دن
یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور کا انکشاف

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے…

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن( پی ایچ…

2 ہفتے
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے بند

دورہ انگلینڈ کیلئے 5 ریزرو کرکٹرز اور مینجمنٹ رکن کا کورونا ٹیسٹ…

دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پانچ ریزرو کرکٹرز اور منیجمنٹ…

2 ہفتے
دورہ انگلینڈ کیلئے 5 ریزرو کرکٹرز اور مینجمنٹ رکن کا کورونا ٹیسٹ مکمل

تازہ ترین

ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ…

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو 1122کے بجٹ میں بھی کمی…

4 گھنٹے
ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ لگ گیا

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے یعنی ڈیرہ غازی خان میں عید قربان…

4 گھنٹے
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

مظفرگڑھ میں رشتہ طے کرانے والا شخص دلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا، جس کے…

3 گھنٹے
دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی میں 355آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ختم کی جانیوالی آسامیوں…

2 گھنٹے
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے