بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-May-2020

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے کوچ پھل بیچنے پر مجبور

Sana Ullah Sana Ullah
31 Views 0 3 دن
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے کوچ پھل بیچنے پر مجبور
geo
Posted at 23 مئی-2020

کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کی وجہ سے بے شمار لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ لاک ڈاون میں بعض لوگ اپنے پیشے سے ہٹ کر بھی کام کر رہے ہیں۔

ایسے وقت میں گراس روٹ لیول پر کوچنگ کرنے والے رانا صادق بھی ہیں جنہوں نے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے پھلوں کی ریڑ ھی لگالی ہے۔

‏ رانا صادق لاہور کی کارسن گراونڈ میں قائم پاکستان کرکٹ بورڈ کے دو رجسٹرڈ کلبوں غلام قادر کلب اور ظفر میموریل کرکٹ کلب میں کوچنگ کے فرئض انجام دیتے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں جس کےباعث انہوں نے پھلوں ی ریڑھی لگا لی۔ رانا صادق لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو کے مین بازار کے شروع میں ہی تازہ موسمی پھلوں کی ریڑھی سجاتے ہیں۔

رانا صادق کا کہنا ہے کہ وہ 15 برسوں سے کوچنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں، انہیں کھیلوں کے میدانوں اور نوجوانوں کی ٹریننگ سے پیار ہے جبکہ انہیں گراس روٹ لیول پر نوجوانوں کو تربیت دینا اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ڈسڑکٹ انڈر 19 کے کوچ رہ چکے ہیں، سینئر ڈسٹرکٹ گریڈ ٹو کے کوچ بھی رہ چکے ہیں اور وہ نارتھ زون کے ساتھ منسلک ہیں لیکن کلب بند ہیں، کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں تو روزگار کیلئے انہوں نے پھل فروخت کرنے شروع کردیئے ہیں۔

رانا صادق نے کہا کہ وہ ایج گروپ لیول پر سیکڑوں نوجوانوں کی ٹریننگ کر چکے ہیں، ان میں پاکستان ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کپتان بابرا عظم بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم جب انڈر 16 کرکٹ کھیل رہے تھے تو ان کی کوچنگ کی جبکہ حسین طلعت اور آغا سلمان کی بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔

رانا صادق نے کہا کہ موجودہ دور میں پہلے ہی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے کی وجہ سے بے روزگاری پھیل رہی ہے اور دوسرا کورونا وائرس نے حالات برے کر دیئے ہیں۔

ہماری درخواست ہے کہ لاک ڈاون کی ہر جگہ نرمی ہو رہی ہے کھیلوں کے میدانوں کیلئے بھی اس میں نرمی ہونی چاہئے تاکہ ہم بھی اپنی سرگرمیاں شروع کریں اور عزت سے اپنا روز گار کما سکیں۔

متعلقہ خبریں

تین پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے

ساوتھ ایشین گیمز نیپال میں شریک 3 پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے کا انکشاف ہوا ہے۔…

16 گھنٹے
تین پاکستانی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے

ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اور ہیڈ کوچ کی تقرریاں نئے سرے…

لاہور۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اور ہیڈ کوچ کی…

3 دن
ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اور ہیڈ کوچ کی تقرریاں نئے سرے سے ہوں گی

آئی سی سی نے بیک ٹو کرکٹ گائیڈ لائنز جاری کر دی

آئی سی سی نے کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرکٹ کی بحالی کیلئے گائیڈ لائنز جاری…

3 دن
آئی سی سی نے بیک ٹو کرکٹ گائیڈ لائنز جاری کر دی

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو…

سابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) اسٹار شیڈ گیسپرڈ لاس اینجلس کے ایک سمندر میں ڈوب کر…

4 دن
ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے

تازہ ترین

فرانسیسی ٹیم نے طیارہ حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے

کراچی طیارہ حادثے کی جگہ سے ایئر بس کی 11 رکنی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے اہم تصاویر…

5 گھنٹے
فرانسیسی ٹیم نے طیارہ حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے

گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے 4 افراد جاں بحق

قصور کی تحصیل پتوکی کے پھاٹک پر گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے…

4 گھنٹے
گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے 4 افراد جاں بحق

ارطغرل غازی کے پروڈیوسر پاکستانی فنکاروں کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں ڈب کرکے نشر کئے جانے والے مشہور ترکش ڈرامہ ارطغرل…

3 گھنٹے
ارطغرل غازی کے پروڈیوسر پاکستانی فنکاروں کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی طیارہ حادثہ کے بعد پاکستان ایئر لائنز( پی آئی اے) نے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے…

3 گھنٹے
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے