بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-July-2020

مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

Sana Ullah Sana Ullah
102 Views 0 1 مہینہ
مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی
ARY News
Posted at 30 مئی-2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کر دی ہے۔

‏سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق اپنے والد کی طرح کرکٹر بننے کے برعکس شوبز سے منسلک ہو گئے ہیں اور ان کا پہلا گانا بھی منظرعام پر آگیا ہے۔

زل مشتاق کا پہلا گانا ریلیز ہو گیا ہے جو انہوں نے نہ صرف گایا ہے بلکہ اس میں پرفارم بھی کیا ہے۔ بزل مشتاق نے انگلینڈ سے آرکیٹیکچر میں تعلیم حاصل کی اور اب انہوں نے شوبز سے منسلک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلوکاری کے بعد بزل مشتاق اداکاری میں بھی جوہر دکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کی اداکاری کا پراجیکٹ بھی بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔ بزل مشتاق کاگانا سامنے آتے ہی کرکٹرز نے اس کی پروموشن بھی شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچ کے فرائض انجام دیتے ہیں اور وہ غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔

مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ ادکاری اور گلوکاری میرے بیٹے کا شوق ہے، میں اس میں رکاوٹ نہیں بنوں گا، بزل نے مجھ سے اس حوالے سے رائے لی تو میں نے اسے روکا نہیں بلکہ بزل سے کہا کہ بس اچھے برے کا خیال رکھنا ، اسے کچھ حدود بھی بتائیں، وہ یقیناً ان میں رہے گا۔

مشتاق احمد نے کہا کہ میری تمام نیک خواہشات بیٹے کے ساتھ ہیں، جہاں بھی میری ضرروت پڑی میں ضرور سپورٹ کروں گا۔ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہو تے ہیں، جس فیلڈ میں میرا بیٹا گیا ہے وہاں بھی بہت اچھے لوگ ہیں۔

میں نے بزل سے کہا ہے کہ کبھی ایسا کام نہ کرنا جس سے فیملی کا نام متاثر ہو۔ بیٹے کو کرکٹر بنانے کیلئے کبھی زبردستی نہیں کی، اس کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

متعلقہ خبریں

ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی…

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2011کے بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے فائنل…

4 گھنٹے
ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی سی کا فیصلہ آ گیا

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

2 دن
یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور کا انکشاف

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے…

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن( پی ایچ…

1 ہفتہ
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے بند

دورہ انگلینڈ کیلئے 5 ریزرو کرکٹرز اور مینجمنٹ رکن کا کورونا ٹیسٹ…

دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پانچ ریزرو کرکٹرز اور منیجمنٹ…

1 ہفتہ
دورہ انگلینڈ کیلئے 5 ریزرو کرکٹرز اور مینجمنٹ رکن کا کورونا ٹیسٹ مکمل

تازہ ترین

یورپی یونین کی پابندی سے پی آئی اے کو 33 ارب روپے…

یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے باعث قومی ایئر لائن کو 33 ارب روپے…

58 منٹ
جعلی ڈگریوں کا معاملہ، پی آئی اے کی رینکنگ میں کمی کرaیورپی یونین کی پابندی سے پی آئی اے کو 33 ارب روپے نقصان کا خدشہ دی گئی

ایک اور ٹرین حادثہ، شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی ٹکرا گئیں

رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان تصادم ہوگیا۔ جیٹھہ بھٹہ اسٹیشن…

2 گھنٹے
ایک اور ٹرین حادثہ، شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی ٹکرا گئیں

ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی…

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2011کے بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے فائنل…

4 گھنٹے
ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی سی کا فیصلہ آ گیا

چیئرپرسن ایف بی آر نوشین امجد کو ہٹا دیا گیا، جاوید غنی…

وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی چیئرپرسن نوشین امجد کو عہدے سے ہٹا…

4 گھنٹے
چیئرپرسن ایف بی آر نوشین امجد کو ہٹا دیا گیا، جاوید غنی نئے چیئرمین تعینات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے