بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف

Sana Ullah Sana Ullah
53 Views 0 1 مہینہ
ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف
express news
Posted at 28 فروری-2020

کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز معین علی اور زیشان اشرف نے کیا ، تاہم صرف 31 کے مجموعی اسکور پر زیشان اشرف آوٹ ہوگئے۔

شان مسعود اور اوپنر معین علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور جارحانہ انداز میں نصف سنچریاں مکمل کیں، اوپنر معین علی نے 65 اور شان مسعود نے 61 رنز بنائے جبکہ ریلی روسو صرف 8 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر کیچ دے بیٹھے، روی بوپارہ بھی صرف 9 رنز ہی بناسکے۔

کپتان شان مسعود اور اوپنر معین علی کی زبردست بیٹنگ کے باعث ملتان سلطانز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ارشد اقبال کی جگہ عمر خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ملتان کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، جیمز ونس کی جگہ روی بوپارہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 3 میچ جیت کر سرفہرست ہے جبکہ 3 میں سے 2 میچز جیتنے کے ساتھ ملتان سلطانز دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اسلام آباد کی ٹیم 2 میچز میں فتوحات اور 2 میں شکست کے سبب تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ایک ایک میچ میں فتح حاصل کرنے والی کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا بالترتیب چوتھا اور پانچواں نمبر ہے۔

لاہور قلندرز کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

احمد شہزاد کی باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے سے اڑا…

لندن۔احمد شہزاد کے محنتی اور عمدہ بلے باز ہونے میں کوئی دو رائے نہیں ہیں۔ پچھلے کئی سالوں…

14 گھنٹے
احمد شہزاد کی باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے سے اڑا دیتا ہوں۔ پیٹرسن

کورونا متاثرین کیلئے رونالڈو کا چارماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا بڑا…

پرتگال۔ شہرہ آفاق پرتگالی فٹ بالر رونالڈو نے اپنی کلب کی جانب سے ملنے والی چار ماہ معاوضے…

17 گھنٹے
کورونا متاثرین کیلئے رونالڈو کا چارماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا بڑا اعلان

یو ایس اوپن ٹینس کورٹس کو اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا

امریکا میں یو ایس اوپن ٹینس کورٹس کو عارضی طور پر اسپتال میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ دنیا…

20 گھنٹے
یو ایس اوپن ٹینس کورٹس کو اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا

انوشکا نے ویرات کوہلی کے بال کاٹ دیئے

کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک کو لاک ڈاون کا سامنا ہے اور…

2 دن
انوشکا نے ویرات کوہلی کے بال کاٹ دیئے

تازہ ترین

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

5 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

4 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

3 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر…

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ مسلمان…

2 گھنٹے
سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے