بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

مصباح الحق معین خان کے بیٹے سے متاثر

Sana Ullah Sana Ullah
78 Views 0 1 مہینہ
مصباح معین خان کے بیٹے سے متاثر
social media
Posted at 4 مارچ-2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق پاکستان سپر لیگ میں معین خان کے بیٹے اعظم خان کی بیٹنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پاک ٹی وی ڈاٹ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں اس وقت بہت اچھے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں اور امید ہے کہ وہ مستقبل میں ٹی 20 فارمیٹ کے حوالے سے ملک کیلئے بہتر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہین جیسا کہ ہماری ٹیم سے عاقب اچھی باولنگ کر رہاہے۔ عامر خان اور عمر خان نے بہت اچھی باولنگ کرائی ہے، اس کے علاوہ اعظم خان نے بہت اچھی اننگز کھیلی ہیں۔

شاداب خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے پہلے جب وہ ون ڈے کرکٹ میں آیا تھا تو اس نے بہت زبردست بیٹنگ کی تھی. خاص طور پر وہ فاسٹ باولنگ پر بہت اچھی بیٹنگ کرتے ہیں۔ جیسے شاداب کا اعتماد بڑھے گا تو بیٹنگ کے ساتھ ان کی باولنگ بھی بہتر ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے رواں ایڈیشن کے 6 میچز اعظم خان نے بالترتیب 59, 5, 46 ، 10, 6 اور 12 رنز بنائے جو مجموعی طور پر 138 رنز بنتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک کرکت ایکسپرٹ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پشاور زلمی کے بلے باز حیدر علی کی تعریف کی اور لکھا کہ پاکستان سپر لیگ کے بعد حیدر علی کی قسمت کھلنے والی ہے۔

حیدر علی نے اب تک کے پانچ میچز میں 4, 25, 47, 34 اور 4 رنز بنائے۔ جو مجموعی طور پر 114 رنز بنتے ہیں لیکن چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پوری گفتگو میں ایک بار بھی ان کا ذکر نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

3 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

‏قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے کورونا وائرس کی وجہ سے قومی کرکٹرز کے ملتوی ہونے…

1 دن
‏قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن ہوں گے

شاداب خان ان دو بلے بازوں سے ڈرتے ہیں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور قومی ٹیم کے لیگ بریک گگلی باؤلر شاداب خان نے اعتراف کیا…

2 دن
شاداب خان ان دو بلے بازوں سے ڈرتے ہیں

وقار یونس نے کوہلی سے متعلق وسیم اکرم کی بات کی نفی…

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے سابق ساتھی کھلاڑی وسیم اکرم کے اس بیان کی سختی…

2 دن
وقار یونس نے کوہلی سے متعلق وسیم اکرم کی بات کی نفی کر دی

تازہ ترین

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی رمضان کی عبادت گھروں میں کرنے…

تہران۔ ایران کے مذہبی پیشوا علی خامنہ نے ایرانی قوم سے رمضان المبارک کی عبادت گھروں پر کرنے…

5 گھنٹے
ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی رمضان کی عبادت گھروں میں کرنے کی اپیل

اے ڈی بی کا پاکستان کی امداد میں 30 کروڑ ڈالر کا…

اسلام آباد۔ پاکستان میں کرونا سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی نے مزید 30 کروڑ ڈالر (پچاس ارب) کا…

4 گھنٹے

بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

پشاور۔ سابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سرانجام خان آج وفات پا گئے۔ ان کا شمار مسلم لیگ…

4 گھنٹے
بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

3 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے