بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

31-May-2020

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے

Sana Ullah Sana Ullah
54 Views 0 1 ہفتہ
ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے
geo
Posted at 22 مئی-2020

سابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) اسٹار شیڈ گیسپرڈ لاس اینجلس کے ایک سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ساحل پر موجود ایک شخص نے گشت کرنے والے افسران کو لاش کے ساحل پر آنے کی اطلاع دی۔ بعدازاں پولیس نے لاش کی شناخت شیڈ گیسپرڈ کے نام سے کی اور ان کے خاندان کو بھی مطلع کیا۔

پولیس کے مطابق شیڈ گیسپرڈ گزشتہ اتوار کو اپنے 10 سالہ بیٹے آریہ کے ساتھ تیراکی کرنے ساحل پر گئے تھے جس دوران وہ سمندر میں ڈوب گئے جبکہ ان کے 10 سالہ بیٹے کو ریسکیو حکام نے باحفاظت نکال لیا۔

پولیس کے مطابق شیڈ گیسپرڈ جب ساحل سے 50 گز کے فاصلے پر تھے تب انہیں آخری مرتبہ ایک ریسکیو اہلکار نے دیکھا تھا اور بعد ازاں وہ ڈوب گئے تھے۔

شیڈ گیسپرڈ کی ہلاکت پر ان کی اہلیہ نے انہوں نے ریسکیو حکام کا بیٹے کو بچانے اور شوہر کی لاش ڈھونڈنے پر شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ 39 سالہ شیڈ گیسپرڈ نے اپنے ساتھی جے ٹی جی کے ساتھ ٹیگ ٹیم گروپ کرائم ٹائم کے نصف حصے کی حیثیت سے ڈبلیو ڈبلیو ای میں نمایاں مقام حاصل کیا تھا۔

2010 میں ریٹائر ہونے کے بعد شیڈ گیسپرڈ نے کئی ٹی وی اور فلموں میں چھوٹے کردار ادا کئے جن میں 2015 کی کیون ہارٹ کامیڈی گیٹ ہارڈ شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کر دی ہے۔ ‏سابق…

29 منٹ
مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

پی ایس ایل 5 کی نشریات بیچنے پر رائٹس ہولڈر نے معافی…

ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) سے اظہار افسوس اور معذرت…

4 گھنٹے
جوئے کمپنی کو پی ایس ایل 5 کی نشریات بیچنے پر رائٹس ہولڈر نے معافی مانگ لی

شاہد آفریدی سے کرکٹ ٹپس لینے فین مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر…

شاہد آفریدی بہت سے نوجوان کرکٹرز کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ 1996 میں اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں…

4 گھنٹے
شاہد آفریدی سے کرکٹ ٹپس لینے فین مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر آ پہنچا

بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ…

شعیب اختر نا صرف پاکستان کے بلکہ دنیا کے تیز ترین باولر ہیں۔ انہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام…

1 دن
بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ کر سکے

تازہ ترین

مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کر دی ہے۔ ‏سابق…

29 منٹ
مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے کے بعد ملک…

10 منٹ
حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی انشورنس 2 کروڑ…

کراچی میں گزشتہ ہفتے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا کریش ہونے والا طیارہ جس…

56 منٹ
تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی انشورنس 2 کروڑ ڈالرز

شیخ رشید کے اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کے چرچے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی شادی کے ایک بار پھر چرچے ہو رہے ہیں اور اس بار…

2 گھنٹے
شیخ رشید کے اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کے چرچے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے