بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

لاہور قلندر کوئٹہ کیخلاف میچ میں ٹریک پر آ گئی

Tariq Tariq
81 Views 0 4 ہفتے
پی ایل ایل سیزن فائیو میں پہلی کامیابی سمیٹ لی
Dunya
Posted at 3 مارچ-2020

لاہور۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے 16ویں میچ میں لاہور قلندنے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 37رنز سے ہرا کر پی ایل ایل سیزن فائیو میں پہلی کامیابی سمیٹ لی۔ اس میچ میں کامیابی کے بعد لاہور قلندر بالاخر ٹریک پر آ ہی گئی۔ تین میچز میں مسلسل ناکامی کے بعد لاہور قلندر کا مورال انتہائی نیچے آ گیا تھا۔

Courtesy Facebook

پی ایل ایل سیزن فائیو میں پہلی کامیابی سمیٹ لی

اس کامیابی نے ان میں نئی روح پھونک دی۔ آج لاہور قلندر ایک بدلی ہوئی ٹیم بن کر میدان میں اتری۔ لاہور قلندر نے آج کا میچ37 رنز سے جیت کر ثابت کیا کہ وہ کسی بھی وقت میچ کا پانسا پلٹ سکتی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بن کنٹنگ نے تھوڑی بہت مزاحمت ضرور کی مگر 210 پہاڑ جیسے ٹوٹل تک پہنچنا کوئٹہ گلیڈی ایٹر کیلئے انتہائی مشکل ہو گیا۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندر کو ہوم گراؤنڈ پر بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندر کی جانب سے فخر زمان اور کرس لائن نے اننگز کا آغاز کیا۔ فخر زمان 36 رنز بنا کر فخر زمان محمد نواز کی گیند پر علی انور کو کیچ دے بیٹھے۔

کرس لائن 27 رنز بنا کر محمد حسنین کا شکار بنے۔ آل راؤنڈر محمد حفیظ فواد احمد کی پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ اس مرحلے پر بین ڈنک اور سمت پٹیل نے اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا۔ 15 اوورز میں ڈنک نے محمد نواز کے ایک اوور میں چار چھکے مارے۔ انگلش آل راؤنڈر سمٹ پٹیل نے 40 گیندوں پر 71 رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی۔

آسٹریلوی بلے باز بین ڈنک نے 43 گیندوں پر 93 رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی۔ ان کی اننگ میں دس فلک بوس چھکے بھی شامل تھے۔ قبل ازیں عمر اکمل اور شرجیل خان ایک میچ میں آٹھ آٹھ چھکے مار چکے ہیں۔ لاہور قلندر نے مقررہ 20 اوورز میں 209 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

یہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا بڑا مجموعہ ہے۔ فواد، نواز اور حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔لاہور قلندر کی جانب سے آج میچ میں تین تبدیلیاں بین ڈنک، محمد فیضان اور پرسانا کو کھیلایا گیا۔

متعلقہ خبریں

احمد شہزاد کی باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے سے اڑا…

لندن۔احمد شہزاد کے محنتی اور عمدہ بلے باز ہونے میں کوئی دو رائے نہیں ہیں۔ پچھلے کئی سالوں…

15 گھنٹے
احمد شہزاد کی باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے سے اڑا دیتا ہوں۔ پیٹرسن

کورونا متاثرین کیلئے رونالڈو کا چارماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا بڑا…

پرتگال۔ شہرہ آفاق پرتگالی فٹ بالر رونالڈو نے اپنی کلب کی جانب سے ملنے والی چار ماہ معاوضے…

17 گھنٹے
کورونا متاثرین کیلئے رونالڈو کا چارماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا بڑا اعلان

یو ایس اوپن ٹینس کورٹس کو اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا

امریکا میں یو ایس اوپن ٹینس کورٹس کو عارضی طور پر اسپتال میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ دنیا…

21 گھنٹے
یو ایس اوپن ٹینس کورٹس کو اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا

انوشکا نے ویرات کوہلی کے بال کاٹ دیئے

کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک کو لاک ڈاون کا سامنا ہے اور…

2 دن
انوشکا نے ویرات کوہلی کے بال کاٹ دیئے

تازہ ترین

پنجاب حکومت بچوں کو گھروں میں پڑھائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث لاک ڈاون کیا گیا ہے اور تعلیمی…

5 گھنٹے
حکومت پنجاب کا بچوں کیلئے تعلیم گھر ٹی وی چینل شروع

عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں اانڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیس کی سماعت کے دوران…

5 گھنٹے
عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

4 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

3 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے