بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

اسلام آباد نے لاہور قلندر کی کامیابی کو بریک لگا دی

Tariq Tariq
59 Views 0 1 مہینہ
اسلام آباد نے لاہور قلندر کی کامیابی کو بریک لگا دی
Express
Posted at 4 مارچ-2020

لاہور۔ کل دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کیخلاف لاہور قلندر کی 37 رنز سے سیزن فائیو کی پہلی کامیابی پر لاہورئیے پھولے نہیں سما رہے تھے مگر آج اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلافیک ہی میچ کے بعد ان کی کامیابی کو بریکلگ گئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندر کو 71 رنز سے ہرا کر اس کے غبارے سے پھر ہوا نکال دی۔لاہور قلندر 18.1 اوورز میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

لاہور قلندر 18.1 اوورز میں 127 رنز بنا کر آؤٹ

لاہور قلندر کی جانب سے میچ کے آخری لمحات میں رومان رئیس نے چند دلکش سٹروکس کھیل کر شائقین کو خاصا محظوظ کیا۔ لاہور قلندر کی جانب سے فخر زمان کی جگہ سلمان بٹ کو شامل کیا گیا تھا۔قبل ازیں اسلام آباد نے سیزن فائیو کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندر کو پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 199 رنز کا ہدف دیا۔

آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر لیوک رونکی 48 اور کولن منرو نے ناقابل شکست 87 رنز کی خوبصورت اننگز تراشی۔ لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ رونگی اور کولن منرو کی اوپننگ پارٹنر شپ میں 103 رنز بنائے۔

رونگی کے بعد شاداب خان بھی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کولن انگرام 27 رنز سکور کر سکے۔ محمد آصف 20 اور کولن منرو 87 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے

آج لاہور قلندر کی جانب سے عمدہ کارکردگی کی توقع تھی مگر ان کی امیدیں پوری نہ ہو سکیں۔ج لاہور قلندر کا کوئی بلے باز اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز کیخلاف مزاحمت نہ کر سکا۔

متعلقہ خبریں

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

4 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

‏قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے کورونا وائرس کی وجہ سے قومی کرکٹرز کے ملتوی ہونے…

24 گھنٹے
‏قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن ہوں گے

شاداب خان ان دو بلے بازوں سے ڈرتے ہیں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور قومی ٹیم کے لیگ بریک گگلی باؤلر شاداب خان نے اعتراف کیا…

2 دن
شاداب خان ان دو بلے بازوں سے ڈرتے ہیں

وقار یونس نے کوہلی سے متعلق وسیم اکرم کی بات کی نفی…

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے سابق ساتھی کھلاڑی وسیم اکرم کے اس بیان کی سختی…

2 دن
وقار یونس نے کوہلی سے متعلق وسیم اکرم کی بات کی نفی کر دی

تازہ ترین

بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

پشاور۔ سابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سرانجام خان آج وفات پا گئے۔ ان کا شمار مسلم لیگ…

4 گھنٹے
بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

4 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

4 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

3 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے