بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-July-2020

انضمام الحق نے 2003ء میں کپتان بننے کی پیش کش کیوں ٹھکرا دی

paktv Avatar
73 Views 0 3 مہینے
انضمام الحق نے 2003ء میں کپتان بننے کی پیش کش کیوں ٹھکرا دی
Facebook
Posted at 21 اپریل-2020

سابق چیئرمین پی سی بی جنرل ر توقیر ضیا نے ماضی کے جھروکوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے دلچسپ واقعات سے پردہ اٹھایا ہے۔ایک نجی چینل کے ساتھ انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2003ء کے ورلڈکپ کے موقع پر آل راؤنڈر وسیم اکرم کپتان بننے کے خواہش مند تھے مگر جسٹس ر ملک محمد قیوم کی رپورٹ آڑے آ گئی۔

وسیم اکرم کو کپتان بنانے کیلئے ان پر سخت دباؤ تھا

وسیم اکرم کو کپتان بنانے کیلئے ان پر سخت دباؤ تھا مگر آئی سی سی کی جانب سے منع کرنے پر ایسا ممکن نہیں رہا۔ توقیر ضیاء کا مزید کہنا تھا کہ 2003ء میں ان کے پسندیدہ کرکٹر وقار یونس تھے مگرپہلے کپتانی کی پیش کش انضمام الحق کو کی مگر ان کی جانب سے صاف انکار کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وسیم اکرم کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔

بعد ازاں توقیر ضیاء کے دور میں ہی انضمام الحق سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کی جگہ کپتان بنے۔ 2003ء کے عالمی کپ میں پاکستان نمبیا اور ہالینڈ کیخلاف جیتا۔ وہاں انگلینڈ، بھارت اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں نے اسے شکست دی۔ زمبابوے کیخلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

قومی ٹیم پہلے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھ سکی۔ ٹورنامنٹ میں انضمام الحق نے پانچ میچوں میں 24 نز سکور کئے۔ توقیر ضیاء کا کہنا ہے کہ انہیں ورلڈکپ کے نتیجے کا ہمیشہ سخت افسوس رہے گا۔توقیر ضیاء کا مزید کہنا ہے کہ وہ جسٹس ملک قیوم کی رپورٹ سے سو فیصد متفق نہ تھے۔

وہ کئی کھلاڑیوں سے نرمی برت گئے۔ انہوں نے خود انہیں بتایا کہ کئی پسندیدہ کرکٹرز کو وہ سزائیں نہیں دینا چاہتے۔ لیگ سپنر مشتاق احمد پر ایک ضمنی رپورٹ بھی آنی تھی جو کبھی منظرعام پر نہیں آئی۔

متعلقہ خبریں

ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی…

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2011کے بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے فائنل…

3 دن
ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی سی کا فیصلہ آ گیا

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

5 دن
یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور کا انکشاف

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے…

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن( پی ایچ…

2 ہفتے
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے بند

دورہ انگلینڈ کیلئے 5 ریزرو کرکٹرز اور مینجمنٹ رکن کا کورونا ٹیسٹ…

دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پانچ ریزرو کرکٹرز اور منیجمنٹ…

2 ہفتے
دورہ انگلینڈ کیلئے 5 ریزرو کرکٹرز اور مینجمنٹ رکن کا کورونا ٹیسٹ مکمل

تازہ ترین

ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ…

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو 1122کے بجٹ میں بھی کمی…

3 گھنٹے
ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ لگ گیا

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے یعنی ڈیرہ غازی خان میں عید قربان…

3 گھنٹے
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

مظفرگڑھ میں رشتہ طے کرانے والا شخص دلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا، جس کے…

2 گھنٹے
دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی میں 355آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ختم کی جانیوالی آسامیوں…

1 گھنٹہ
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے