بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

بھارتی کرکٹر شیکھر دھوبی بن گئے، ویڈیو وائرل

Sana Ullah Sana Ullah
42 Views 0 5 دن
بھارتی کرکٹر شیکھر دھوبی بن گئے، ویڈیو وائرل
CricTracker
Posted at 25 مارچ-2020

کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاون کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسے حالات میں وقت گزارنے کیلئے لوگ مختلف طریقے اپنا رہے ہیں۔

لاک ڈاون کے باعث کچھ لوگوں نے کتابوں کا سہارا لیا ہے تو کسی نے کچن کا رخ کیا ہے تو وہیں بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی مصروفیات کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں شیکھر دھون اپنے گھر کے کام کاج کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

بھارتی کرکٹر شیکر دھون نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی اور ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ایک ہفتہ گھر میں رہنے کے بعد کی زندگی، حقیقت مشکل ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کپڑے اور باتھ روم صاف کر رہے ہیں جبکہ اس دوران ان کی اہلیہ عائشہ فون پر بات چیت کر رہی ہیں۔ بھارتی کرکٹر کی اس مزاحیہ ویڈیو سے سوشل میڈیا صارفین خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کے تمام تر مقابلے منسوخ کئے جا چکے ہیں جبکہ وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھی منسوخ ہو چکی ہے۔

بھارت میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 500 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 907 ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 34 ہزار سے زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

دنیائے اسکواش پر حکمرانی کرنیوالے پاکستانی کھلاڑی کورونا سے چل بسے

لندن۔ دنیائے سکواش کے عظیم کھلاڑی چار مرتبہ پاکستان کو برٹش اوپن ٹائٹل جتوانے والے اعظم خان کورونا…

2 دن
دنیائے اسکواش پر حکمرانی کرنیوالے پاکستانی کھلاڑی کورونا سے چل بسے

ببن ڈنک نے آن لائن کوچنگ شروع کردی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک ان دنوں آئسولیشن…

3 دن
ببن ڈنک نے آن لائن کوچنگ شروع کردی

کورونا کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی ٹور بھی التوا کا…

لاہور۔ دنیا بھر میں پھوٹنیوالے کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے بعد آئی سی ٹی نے ٹی…

4 دن
کورونا کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی ٹور بھی التوا کا شکار

گھر میں بیٹھنے رہنے سے حفیظ اہلیہ سے تنگ

لاہور۔ کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ اپنی دانش مندانہ باتوں کی وجہ سے ساتھیوں کرکٹ کی ہمیشہ توجہ…

4 دن
گھر میں بیٹھنے رہنے سے حفیظ اہلیہ سے تنگ

تازہ ترین

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

4 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

10 گھنٹے
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے