بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

11-July-2020

ورلڈ کپ میں بھارت جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا، بین اسٹوکس کا انکشاف

Sana Ullah Sana Ullah
85 Views 0 1 مہینہ
ورلڈ کپ میں بھارت جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا، بین اسٹوکس نے انکشاف کر دیا
Press Gazette
Posted at 28 مئی-2020

انگلش کھلاڑی بین اسٹوکس کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ روکنے کیلئے انگلینڈ کے خلاف جان بوجھ کر ہارا تھا۔

انگلش کھلاڑی بین اسٹوکس نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت ورلڈکپ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرنا چاہتا تھا، وہ اپنے لئے نیوزی لینڈ کو آسان ہدف سمجھ رہا تھا جس نے اسے سیمی فائنل میں دھول چٹا دی۔

ورلڈ کپ کے ہیرو بین اسٹوکس نے بھارتی ٹیم کی بیٹنگ پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ جس طرح بھارتی ٹیم نے بیٹنگ کی لگتا ہی نہیں تھا وہ میچ جیتنا چاہتے تھے، پہلے ویرات کوہلی، روہت شرما بعد میں دھونی کی بیٹنگ پر انہیں حیرت ہوئی۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ2019 کے سلسلے میں برمنگھم میں ہونے والے میچ میں بھارت کی جیت پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی ہموار کرسکتی تھی لیکن انگلینڈ سے اس میچ میں بھارت کو 31 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 337 رنز کے جواب میں بھارت پانچ وکٹ پر 306 رنز ہی بنا سکا تھا۔

انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس نے اس میچ میں بھارت کی حکمت عملی پر سوال اٹھایا ہے، انہوں نے دھونی اور کیدار جادھو کی بیٹنگ پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

انگلش آل راونڈر کا کہنا ہے کہ دونوں خاص طور پر ایم ایس دھونی نے آخری 10 اوورز میں جیتنے کی کوشش نہیں کی بلکہ وکٹ پر رکنے کو ترجیح دی اور چھکے چوکے مارنے کی بجائے سنگلز پر اکتفا کیا۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ انڈیا یہ میچ جیت سکتا تھا، آخری 11 اوورز میں 112 رنز درکار تھے لیکن انڈین ٹیم صرف 81 رنز بنا سکی۔

انہوں نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کی بیٹنگ حکمت عملی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ دونوں کسی طرح ہم پر پریشر ڈالنے کے موڈ میں نہیں تھے اور صرف وکٹ پر وقت گزارا کر رہے تھے جس کی وجہ سے انگلینڈ کو فائدہ ہوا ۔

واضح رہے کہ بین اسٹوکس کے انکشافات کے بعد دوبارہ وہی سوالات سامنے آ گئے ہیں کہ کیا بھارت پاکستان کو باہر کرنے کیلئے جان بوجھ کر میچ ہارا تھا؟ اگر انڈیا یہ میچ جیت جاتا تو پاکستان، بنگلادیش کو ہرا کر باآسانی ٹاپ فور میں آجاتا۔

متعلقہ خبریں

پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات…

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سابق کپتان سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پر…

14 گھنٹے
پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پرجواب دیدیا

ایشیا کپ 2020 کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا

کورونا وائرس کے باعث ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے…

2 دن
ایشیا کپ 2020 کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا

ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی…

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2011کے بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے فائنل…

7 دن
ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی سی کا فیصلہ آ گیا

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

1 ہفتہ
یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور کا انکشاف

تازہ ترین

آیا صوفیہ میوزیم سے مسجد میں تبدیل، 86 سال بعد دوبارہ نماز…

ترک صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی اہمیت کی حامل اور یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں…

4 گھنٹے
آیا صوفیہ میوزیم سے مسجد میں تبدیل، 86 سال بعد دوبارہ نماز ادا کی جائے گی

علی زیدی نے عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری…

وفاقی وزیر علی زیدی نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری…

4 گھنٹے
علی زیدی نے عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کردی

قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

قطر ائیرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ قطر…

13 گھنٹے
قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات…

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سابق کپتان سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پر…

14 گھنٹے
پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پرجواب دیدیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے