بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

عمران خان نے ڈیرن سیمی کو پاکستانی بننے پر ٹیکس معاف کر دیا

Sana Ullah Sana Ullah
50 Views 0 1 مہینہ
عمران خان نے ڈیرن سیمی کو پاکستانی بننے پر ٹیکس معاف کر دیا
gossip, geo tv, twitter
Posted at 4 مارچ-2020

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور کپتان ڈیرن سیمی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی. ملاقات میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم، بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جاوید آفریدی نے ہمیشہ ڈیرن سیمی کے کردار کو سراہا اور اعزازی شہریت دلانے میں کوشاں رہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ڈیرن سیمی سے کہا کہ اب آپ پاکستان کے شہری بھی ہیں اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر آپ کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ آپ نے جاوید آفریدی کے ساتھ مل کر پاکستان کرکٹ کی خدمت کی ہے۔

اس موقع پر ڈیرن سیمی نے پاکستان کو شہری ہونے کی حیثیت سے ٹیکس ادا کرنے کی پیشکش کی، جس کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آپ کی پاکستان کیلئے بہت خدمات ہیں، آپ کو ٹیکس سے استثنی حاصل ہے۔

وزیر اعظم پاکستان نے جنوبی افریقہ کے لیجنڈ بیٹسمین اور پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ کو بھی خوش آمدید کہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے، لوگ خوش ہیں ، پی ایس ایل کے تمام میچز میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہیں ، یہ پوری دنیا کو پاکستان کا مثبت پیغام ہے۔

متعلقہ خبریں

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

5 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

‏قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے کورونا وائرس کی وجہ سے قومی کرکٹرز کے ملتوی ہونے…

23 گھنٹے
‏قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن ہوں گے

شاداب خان ان دو بلے بازوں سے ڈرتے ہیں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور قومی ٹیم کے لیگ بریک گگلی باؤلر شاداب خان نے اعتراف کیا…

2 دن
شاداب خان ان دو بلے بازوں سے ڈرتے ہیں

وقار یونس نے کوہلی سے متعلق وسیم اکرم کی بات کی نفی…

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے سابق ساتھی کھلاڑی وسیم اکرم کے اس بیان کی سختی…

2 دن
وقار یونس نے کوہلی سے متعلق وسیم اکرم کی بات کی نفی کر دی

تازہ ترین

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

5 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

5 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس…

4 گھنٹے
کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے