بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-June-2020

آئی سی سی نے بیک ٹو کرکٹ گائیڈ لائنز جاری کر دی

paktv Avatar
42 Views 0 2 ہفتے
آئی سی سی نے بیک ٹو کرکٹ گائیڈ لائنز جاری کر دی
GEO
Posted at 22 مئی-2020

آئی سی سی نے کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرکٹ کی بحالی کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دی۔ اس کے تحت کھلاڑی میدان میں کسی بھی کامیابی کا جشن منانے کیلئے نہ ایک دوسرے سے گلے ملیں گے اور نہ ہی ہاتھ ملائیں گے جبکہ ہائی فائیو پر بھی پابندی ہو گی۔

سولہ صفحات پر مشتمل آئی سی سی بیک ٹو کرکٹ گائیڈ لائنز جمعہ کو جاری کی گئی جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ بولرز گیند چمکانے کیلئے تھوک کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔ آئی سی سی گائیڈ لائن کے تحت کھلاڑی میدان میں سماجی فاصلے کو برقرار کھیں گے۔

کھلاڑی میدان میں سماجی فاصلے کو برقرار کھیں گے

اس میں جسم کے چھونے، الگ سامان اور پانی کی بوتل سمیت کوئی چیز ایک دوسرے کو نہیں دیں گے۔ فیلڈ میں بولرز اپنا سوئٹزرز، عینک، جمپرز، کیپ امپائر کو نہیں دیں گے۔ ہر کھلاڑی اپنا سامان خود رکھنے کا ذمہ دارہو گا۔ بولرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے وہ گیند استعمال کرنے کے بعد اپنے چہرے کو چھونے سے گریز کریں۔

بار بار ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں۔ امپائر کیلئے دستانے پہن کر گیند کو چھونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی سی سی گائیڈ لائنز کے تحت دوران ٹریننگ کرکٹرز کیلئے کم از کم ڈیڑھ میٹر فاصلہ برقرار رکھنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ گائیڈ لائنز میڈیکل ایڈوائزری بورڈ کی ہدایات کی روشنی میں مرتب کی گئی ہے۔

یہ بھی سفارش کی گئی ہر ٹیم اپنے چیف میڈیکل آفیسر کا تقرر کرے جو کھلاڑیوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کا ذمہ دار ہو گا۔ گائیڈ لائنز میں یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ تمام ٹیمیں انٹرنیشنل مقابلوں سے قبل کرونا ٹیسٹ کروائیں گی اور ہر کھلاڑی کم از کم 14 روز قرنطینہ میں گزارے گا۔

گائیڈ لائنز میں انٹرنیشنل سیریز کیلئے ٹیموں کو چارٹر فلائٹس میں سفر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کیلئے الگ الگ کمرے ہوں اور ٹیم ایک ہی منزل پر قیام کرے۔

متعلقہ خبریں

مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کر دی ہے۔ ‏سابق…

3 دن
مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

پی ایس ایل 5 کی نشریات بیچنے پر رائٹس ہولڈر نے معافی…

ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) سے اظہار افسوس اور معذرت…

3 دن
جوئے کمپنی کو پی ایس ایل 5 کی نشریات بیچنے پر رائٹس ہولڈر نے معافی مانگ لی

شاہد آفریدی سے کرکٹ ٹپس لینے فین مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر…

شاہد آفریدی بہت سے نوجوان کرکٹرز کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ 1996 میں اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں…

3 دن
شاہد آفریدی سے کرکٹ ٹپس لینے فین مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر آ پہنچا

بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ…

شعیب اختر نا صرف پاکستان کے بلکہ دنیا کے تیز ترین باولر ہیں۔ انہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام…

4 دن
بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ کر سکے

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

23 منٹ
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

6 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

6 گھنٹے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے