بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-April-2020

فلائٹ کینسل ہونے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کیسے ملتان پہنچی؟

Sana Ullah Sana Ullah
58 Views 0 1 مہینہ
فلائٹ کینسل ہونے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کیسے ملتان پہنچی
ESPNcricinfo
Posted at 29 فروری-2020

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں آج ملتان میں ہونے والا گلیڈی ایٹرز اور سلطانز کا میچ آج بڑی مشک سے بچ گیا اور آج کا میچ پاکستان ائیر فورس کی وجہ سے ممکن ہوا۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے رچارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ملتان آنا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے فلائٹ اسلام آباد ائیرپورٹ سے نہ اڑ سکی، کھلاڑی 3 گھنٹے ائیر پورٹ پر انتظار کرتے رہے اور دوبارہ واپس ہوٹل آ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے جمعرات کی شب میچ کھیلا تھا پھر جمعہ کا سارا دن سفر کا انتظار کرنے میں گزر گیا۔ بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاک فضائیہ سے ٹیم کو ملتان منتقل کرنے کی درخواست کی۔

پاک فضائیہ کے خصوصی فلائٹ آپریشن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میچ سے ساڑھے تین گھنٹے پہلے ملتان پہنچی۔ پاک فضائیہ کے تعاون کے بغیر میچ کا انعقاد خطرے میں تھا۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کی ٹیم ملتان ہوٹل میں چیک ان ہونے کے فوری بعد اسٹیڈیم روانہ ہو گئی۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو کامیاب بنانے میں ائیر فورس نے ہماری درخواست قبول کی، صبح 9 بجے سی ون تھرٹی کے ذریعے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ملتان پہنچی اور اسی فلائٹ کے ذریعے کراچی کنگز کو اسلام آباد لایا گیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے ہی شیڈول پر اعتراض کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں زیادہ تر جہازوں میں رکھا گیا ہے۔ہفتے کی دوپہرکوئٹہ اور ملتان کا میچ ہونا تھا لیکن منتظمین نے کھلاڑیوں کے آرام کو مدنظر نہیں رکھا۔

متعلقہ خبریں

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ…

ملاقات کے دوارن چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کیلئے…

1 دن
پشاور زلمی کے چیئرمین نے وزیراعظم کو 1 کروڑ روپے کا چیک دیدیا

ٹینس کے سب سی بڑے ٹورنامنٹ ومبلڈن کی منسوخ کا بھی امکان

لندن۔ دنیائے ٹینس کا سب سے بڑا اور ٹینس کیلنڈر کے چار گرینڈ سلام ٹورنامنٹس میں سے تیسرے…

2 دن
ٹینس کے سب سی بڑے ٹورنامنٹ ومبلڈن کی منسوخ کا بھی امکان

آفریدی فاؤنڈیشن کی تعریف یوراج اور ہربجھن کو مہنگی پڑ گئی

سابق کپتان شاہد آفریدی کی آفریدی فاؤنڈیشن صحیح معنوں میں کورونا کے شکست دینے کیلئے عوامی محاذ پر…

2 دن
آفریدی فاؤنڈیشن کی تعریف یوراج اور ہربجھن کو مہنگی پڑ گئی

احمد شہزاد کی باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے سے اڑا…

لندن۔احمد شہزاد کے محنتی اور عمدہ بلے باز ہونے میں کوئی دو رائے نہیں ہیں۔ پچھلے کئی سالوں…

3 دن
احمد شہزاد کی باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے سے اڑا دیتا ہوں۔ پیٹرسن

تازہ ترین

اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔…

واشنگٹن۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

1 گھنٹہ
اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ایلس ویلز

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

2 گھنٹے
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

کرونا مبتلا مریض کو غلط سفری معلومات دینوالے شخص کو قید کی…

کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے کے بعد اب تک 204 ممالک میں رپورٹ ہو چکا…

2 گھنٹے

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

3 گھنٹے
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے