بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

پی ایس ایل میں پہلی بار اردو زبان میں کمنٹری نشر کی جائے گی

Sana Ullah Sana Ullah
80 Views 0 2 مہینے
پی ایس ایل میں پہلی بار اردو زبان میں کمنٹری نشر کی جائے گی
facebook
Posted at 15 فروری-2020

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار قومی زبان اردو میں کمنٹری نشر کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے کرکٹ شائقین کو کھیل سے جوڑے رکھنے کیلئے ٹیلی ویژن میچ کی براہ راست نشریات کے دوران انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی کمنٹری کا اہتمام کیا ہے۔‏

اردو زبان میں کمنٹری رمیز راجا، بازید خان، وقار یونس اور عروج ممتاز کریں گے۔ کمنٹری پینل میچ کے دوران ہر اننگز میں 5 اوورز تک اردو میں کمنٹری کریں گے۔

پہلی مرتبہ پی ایس ایل 2020 کےآخری تین میچوں کے دوران اسپائیڈر کیم کے ذریعے کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز کے درمیان رابطہ بھی آن فیلڈ ایکشن کے ذریعے کرکٹ کے مداحوں کو ٹی وی اسکرینز سےجوڑے رکھے گا۔ گراونڈ میں موجود کھلاڑی، کمنٹری باکس میں موجود کمنٹیٹر سے محو گفتگو ہوگا۔

پی ایس ایل 5 کی براڈ کاسٹ کوریج کے دوران 28 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ اسپائیڈر کیم اور ہاک آئی بال ٹریکنگ کا نظام کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچوں کے دوران ہوگا۔

پی سی بی نے پی ایس ایل کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان بھی کردیا ہے۔آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے سابق کرکٹر ڈرک نینِز،جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ایچ ڈی ایکرمن، انگلینڈ کے سابق کرکٹر مارک بچر، ڈومنک کورک اور جنوبی افریقہ کی خاتون کمنٹیٹر کاس نائیڈو پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے۔ ڈینی موریسن، مائیکل سلیٹر، ایلن ولکنز اورجونٹی رھوڈز کو کمنٹری پینل میں برقرار رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

‏قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے کورونا وائرس کی وجہ سے قومی کرکٹرز کے ملتوی ہونے…

6 گھنٹے
‏قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن ہوں گے

شاداب خان ان دو بلے بازوں سے ڈرتے ہیں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور قومی ٹیم کے لیگ بریک گگلی باؤلر شاداب خان نے اعتراف کیا…

21 گھنٹے
شاداب خان ان دو بلے بازوں سے ڈرتے ہیں

وقار یونس نے کوہلی سے متعلق وسیم اکرم کی بات کی نفی…

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے سابق ساتھی کھلاڑی وسیم اکرم کے اس بیان کی سختی…

21 گھنٹے
وقار یونس نے کوہلی سے متعلق وسیم اکرم کی بات کی نفی کر دی

سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے خاتون کا روپ دھار لیا

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر…

1 دن
سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے خاتون کا روپ دھار لیا

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

اسلام آباد۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، امریکی ادارہ صحت نے کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک…

2 گھنٹے
پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ…

کوپن ہیگن۔کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ…

1 گھنٹہ
ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ مگر کیوں۔۔۔۔

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

45 منٹ
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

21 منٹ
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے