بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-July-2020

دو بڑے آئی سی سی میگا ایونٹ کے التوا کا فیصلہ نہ ہو سکا

paktv Avatar
73 Views 0 2 مہینے
دو بڑے آئی سی سی میگا ایونٹ کے التوا کا فیصلہ نہ ہو سکا
GEO
Posted at 23 اپریل-2020

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ؒتمام ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک اور تین ایسوسی ایٹممبران کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے ہوا۔ ویڈیو لنک اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور خواتین ورلڈکپ کے التوا کی تجویز سامنے نہ آ سکی۔

اب یہ فیصلہ حالات کے مطابق میزبان ملک کی مشاورت سے کیا جائیگا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ویمنز ورلڈکپ کی پلاننگ شیڈول کیمطابق جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیاا۔ چیف ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں نے اپنے اپنے ملک میں کرونا کی صورتحال پر اثرات سے آگاہ کیا۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔

پاکستان کی نمائندگی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کی

پاکستان کی نمائندگی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ موجودہ صورتحال میں کرکٹ کھیلنے والے ممالک ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔اگر صورت حال مزید خراب ہوئی تو ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کو مالی بحران کیلئے تیار رہنا ہو گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کیون رابرٹسن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیدول کے مطابق انعقاد پر حکومت آسٹریلیا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اجلاس میں 2023 تک کے فیوچر پروگرام اور متاثرہ سیریز کی ری شیڈولنگ پر بھی گفتگو ہوئی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ پر کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ ٹیلی کانفرنس کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ویمن ورلڈکپ پر بھی گفتگو ہوئی۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے اکتوبر نومبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول کے مطابق ہو گا۔

لبتہ کرونا صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومتی گائیڈ لائنز پر بھی غور ہو گا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ ویڈیو لنک کے ذریعے ہو گا۔

متعلقہ خبریں

ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی…

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2011کے بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے فائنل…

3 دن
ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی سی کا فیصلہ آ گیا

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

5 دن
یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور کا انکشاف

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے…

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن( پی ایچ…

2 ہفتے
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے بند

دورہ انگلینڈ کیلئے 5 ریزرو کرکٹرز اور مینجمنٹ رکن کا کورونا ٹیسٹ…

دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پانچ ریزرو کرکٹرز اور منیجمنٹ…

2 ہفتے
دورہ انگلینڈ کیلئے 5 ریزرو کرکٹرز اور مینجمنٹ رکن کا کورونا ٹیسٹ مکمل

تازہ ترین

ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ…

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو 1122کے بجٹ میں بھی کمی…

2 گھنٹے
ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ لگ گیا

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے یعنی ڈیرہ غازی خان میں عید قربان…

1 گھنٹہ
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

مظفرگڑھ میں رشتہ طے کرانے والا شخص دلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا، جس کے…

45 منٹ
دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی میں 355آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ختم کی جانیوالی آسامیوں…

6 منٹ
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے