بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

14-July-2020

کیا محمد حفیظ کا کورونا ایک روز میں ختم ہو گیا؟

Sana Ullah Sana Ullah
85 Views 0 3 ہفتے
کیا محمد حفیظ کا کورونا ایک روز میں ختم ہو گیا؟
Sportstar
Posted at 24 جون-2020

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے دورہ انگلینڈ سے قبل کھلاڑیوں کے کورنا ٹیسٹ لئے گئے، جس کی رپورٹ میں کرکٹر محمد حفیظ کورونا میں مبتلا پائے گئے تھے۔

کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد محمد حفیظ پریشان ہو گئے اور انہوں نے اپنے سمیت اپنی پوری فیملی کا پرائیویٹ کورونا ٹیسٹ کروایا۔

محمد حفیظ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے اپنا اور اپنے اہلخانہ کا پرائیویٹ ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سرکاری طور پر پی سی بی کی جانب سے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ غلط تھی یا پھر محمد حفیظ میں سے کورونا وائرس ایک دن میں ختم ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل 10کھلاڑیوں اور ایک مساجر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں اوپنر فخر زمان، فخر زمان، فاسٹ باولر عمران خان سینئر، آل راونڈر کاشف بھٹی، آل راونڈر محمد حفیظ، فاسٹ باولر محمد حسنین، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان، فاسٹ باولر وہاب ریاض، حیدر علی، حارث روف اور شاداب خان شامل ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں ٹیم کے مساجد ملنگ علی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ان میں عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں.

سکواڈ میں شامل ایسے کھلاڑی اور آفیشلز جن کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں وہ 24 جون کو لاہور کے بائیو سیکیور ماحول میں اکٹھے ہوں گے۔ان تمام اراکین کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ 25 جون کو ہوگی۔

لاہور کے بائیو سیکیور ماحول میں موجود جن کھلاڑیوں اور آفیشلز کے25 جون کو لئے جانے والے ٹیسٹ بھی منفی آئیں گے تو وہ 28 جون کو چارٹرڈ پرواز پر مانچسٹر روانہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

حالات سے تنگ کرکٹ کوچ عمران خٹک ٹیکسی چلانے لگے

کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ بے روز گار ہو کر مالی مسائل کا شکار ہیں اور مختلف…

20 گھنٹے
حالات سے تنگ کرکٹ کوچ عمران خٹک ٹیکسی چلانے لگے

پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کی تفصیلات جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کی تفصیلات…

3 دن
پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کی تفصیلات جاری

پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات…

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سابق کپتان سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پر…

4 دن
پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پرجواب دیدیا

ایشیا کپ 2020 کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا

کورونا وائرس کے باعث ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے…

5 دن
ایشیا کپ 2020 کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا

تازہ ترین

شادی کے منتظر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت کا میرج ہال کھولنے کا…

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے میرج ہال ستمبر کے پہلے ہفتے کھولنے کا اعلان…

5 گھنٹے
شادی کے منتظر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت کا میرج ہال کھولنے کا عندیہ

ایران نے بھارت کو چابہار ریل منصوبے سے باہر نکال دیا

ایران کی حکومت نے چابہار ریل منصوبے سے بھارت کو باہر نکال دیا ہے۔ بھارت اور ایران نے…

4 گھنٹے
ایران نے بھارت کو چابہار ریل منصوبے سے باہر نکال دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کیلئے نیا فیصلہ سنا دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر کرفیو اور کورونا جیسی وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون لگانے کے…

3 گھنٹے
بھارت کا کشمیریوں سے زبردستی اراضی ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر ضیا اللہ خان داوڑ کو کورونا وائرس کی ٹیم کے کپتان کی…

2 گھنٹے
سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے