بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے مدارس کے طلبا کو کرکٹ کے ٹپس بتائے

Sana Ullah Sana Ullah
62 Views 0 1 مہینہ
ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے مدارس کے طلبا کو کرکٹ کے ٹپس بتائے
twitter
Posted at 5 مارچ-2020

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور بیٹنگ منٹور ہاشم آملہ نے مدارس کے طلبا سے ملاقات کی اور انہیں کرکٹ کھیلنے کے ساتھ کوچنگ ٹپس بھی دیں۔

زلمی فاونڈیشن کے تحت ہونیوالی زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کے طلبا اور مختلف مدارس کے طلبا نے اسلام آباد کے شالیمار کرکٹ گراونڈ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مدارس کے طلبا نے ہاشم آملہ کے ساتھ کرکٹ کے بارے میں گفتگو کی، جس میں ہاشم آملہ نے گہری دلچپسی کا اظہارکیا۔ ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ زلمی فاونڈیشن نے کامیابی سے 2 بار زلمی مدرسہ کا انعقاد کیا اور مدارس کے طلبا نے بھی اس میں بھرپور حصہ لیا۔

ہاشم آملہ نے مدارس کے طلبا سے ان کی روزمرہ کی تفصیلات کے بارے میں بات چیت کی اور کرکٹ سے متعلق ٹپس بھی دیئے۔ ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے مدارس کے طلبا کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی جس سے طلبا بہے خوش ہوئے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کا پشاور اور بلوچستان میں انعقاد سے پوری دنیا میں مثبت پیغام گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی جیسے لیجنڈز کی مدارس کے طلبا کے ساتھ ملاقات اور سیشن ان طلبا کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا ارور تمام مدارس کے طلبا کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب بھی راغب کریگا۔

متعلقہ خبریں

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

5 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

‏قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے کورونا وائرس کی وجہ سے قومی کرکٹرز کے ملتوی ہونے…

23 گھنٹے
‏قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن ہوں گے

شاداب خان ان دو بلے بازوں سے ڈرتے ہیں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور قومی ٹیم کے لیگ بریک گگلی باؤلر شاداب خان نے اعتراف کیا…

2 دن
شاداب خان ان دو بلے بازوں سے ڈرتے ہیں

وقار یونس نے کوہلی سے متعلق وسیم اکرم کی بات کی نفی…

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے سابق ساتھی کھلاڑی وسیم اکرم کے اس بیان کی سختی…

2 دن
وقار یونس نے کوہلی سے متعلق وسیم اکرم کی بات کی نفی کر دی

تازہ ترین

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

5 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

5 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس…

3 گھنٹے
کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے