بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

14-July-2020

دورہ انگلینڈ سے قبل10 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Sana Ullah Sana Ullah
70 Views 0 3 ہفتے
دورہ انگلینڈ سے قبل10 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے
BBC
Posted at 23 جون-2020

دروہ انگلینڈ سے قبل 10 قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں شامل ایک رکن کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے مطابق مجموعی طور پر سکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز کئے گئے ۔ان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ لاہور، کراچی اور پشاور میں لئے گئے تھے۔

خیال رہے کہ تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آیا تھا اور آج مزید 7کھلا ڑیوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں اوپنر فخر زمان، فخر زمان، فاسٹ باولر عمران خان سینئر، آل راونڈر کاشف بھٹی، آل راونڈر محمد حفیظ، فاسٹ باولر محمد حسنین، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور فاسٹ باولر وہاب ریاض شامل ہیں۔جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں ٹیم کے مساجد ملنگ علی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ان میں عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں.

ٹیم مینجمنٹ میں منصور رانا (منیجر )، مصباح الحق (ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، یونس خان (بیٹنگ کوچ)، مشتاق احمد (اسپن باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہٰ بٹ ( ٹیم اینالسٹ)، یاسر ملک (اسٹرینتھ اینڈکنڈیشننگ کوچ)، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر)، لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ عثمان رفعت (سیکورٹی منیجر ) اور رضا کیچلو (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹنٹ منیجر ) کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ بورڈ کے مطابق سینئر آل راونڈر شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کے ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حیدر علی، حارث روف اور شاداب خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں اور سکواڈ میں شامل ٹیم مساجر میں بھی ٹیسٹنگ سے قبل کورونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔

پی سی بی کا میڈیکل پینل ان تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مساجر سے مسلسل رابطے میں ہےاور ان تمام اراکین کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

سکواڈ میں شامل ایسے کھلاڑی اور آفیشلز جن کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں وہ 24 جون کو لاہور کے بائیو سیکیور ماحول میں اکٹھے ہوں گے۔ان تمام اراکین کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ 25 جون کو ہوگی۔

لاہور کے بائیو سیکیور ماحول میں موجود جن کھلاڑیوں اور آفیشلز کے25 جون کو لئے جانے والے ٹیسٹ بھی منفی آئیں گے تو وہ 28 جون کو چارٹرڈ پرواز پر مانچسٹر روانہ ہوں گے۔

چارٹرڈ پرواز کے ذریعے انگلینڈ پہنچنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلزکی تیسری کورونا ٹیسٹنگ ای سی بی کا میڈیکل پینل کرے گا۔یہ ٹیسٹنگ پاکستان کے اسکواڈ کے انگلینڈ پہنچنے کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر ہوگی۔

انگلینڈ پہنچنے پر جن کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ منفی آئیں گے انہیں انگلینڈ کی حکومت کے قوانین کے مطابق قرنطینہ کی مدت کرنی پڑے گی تاہم وہ اس دوران بائیو سیکیور ماحول میں پریکٹس اور ٹریننگ کرسکیں گے۔

سکواڈ میں شامل وہ کھلاڑی اور آفیشلز جن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ سیلف آئسولیشن میں رہیں گے اور پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی کڑی نگرانی کرے گا۔

ایسے تمام اسکواڈ ممبرز جن کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، ان کی مقررہ وقت پر دوبارہ ٹیسٹنگ کی جائے گی اوراگر اس صورتحال میں ان کے 2 ٹیسٹ منفی آجاتے ہیں تو انہیں کمرشل پرواز پر انگلینڈ روانہ کرنے کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔

برطانیہ پہنچنے پر ان کی دوبارہ ٹیسٹنگ ہوگی جو ای سی بی کا میڈیکل پینل کرے گا۔ اس صورتحال میں رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں وہاں موجود پاکستان کے اسکواڈ میں شامل دیگر اراکین کے ساتھ شامل کرلیا جائے گا.

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ علامات ظاہر ہوئے بغیر کچھ فٹ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنا اس خدشے کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ وائرس کتنا خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے ایک بار پھر عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی اور اپنے اہلخانہ کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ہدایات اور تیار کردہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں ۔

وسیم خان نے کہا کہ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، اس دوران ان کی ہر ممکن مدد کرنے کے ساتھ ان کے دیگر ٹیسٹ لئے جائیں گے اور جیسے ہی ان کے 2 ٹیسٹ منفی آئیں گے تو وہ اسکواڈ کو جوائن کرنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

حالات سے تنگ کرکٹ کوچ عمران خٹک ٹیکسی چلانے لگے

کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ بے روز گار ہو کر مالی مسائل کا شکار ہیں اور مختلف…

20 گھنٹے
حالات سے تنگ کرکٹ کوچ عمران خٹک ٹیکسی چلانے لگے

پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کی تفصیلات جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کی تفصیلات…

3 دن
پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کی تفصیلات جاری

پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات…

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سابق کپتان سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پر…

4 دن
پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پرجواب دیدیا

ایشیا کپ 2020 کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا

کورونا وائرس کے باعث ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے…

5 دن
ایشیا کپ 2020 کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا

تازہ ترین

شادی کے منتظر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت کا میرج ہال کھولنے کا…

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے میرج ہال ستمبر کے پہلے ہفتے کھولنے کا اعلان…

4 گھنٹے
شادی کے منتظر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت کا میرج ہال کھولنے کا عندیہ

ایران نے بھارت کو چابہار ریل منصوبے سے باہر نکال دیا

ایران کی حکومت نے چابہار ریل منصوبے سے بھارت کو باہر نکال دیا ہے۔ بھارت اور ایران نے…

4 گھنٹے
ایران نے بھارت کو چابہار ریل منصوبے سے باہر نکال دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کیلئے نیا فیصلہ سنا دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر کرفیو اور کورونا جیسی وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون لگانے کے…

3 گھنٹے
بھارت کا کشمیریوں سے زبردستی اراضی ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر ضیا اللہ خان داوڑ کو کورونا وائرس کی ٹیم کے کپتان کی…

1 گھنٹہ
سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے