بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

13-July-2020

دورہ انگلینڈ کیلئے 5 ریزرو کرکٹرز اور مینجمنٹ رکن کا کورونا ٹیسٹ مکمل

Sana Ullah Sana Ullah
81 Views 0 3 ہفتے
دورہ انگلینڈ کیلئے 5 ریزرو کرکٹرز اور مینجمنٹ رکن کا کورونا ٹیسٹ مکمل
Cricket News
Posted at 25 جون-2020

دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پانچ ریزرو کرکٹرز اور منیجمنٹ کے ایک رکن کے کورونا ٹیسٹ مکمل کرلئے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کیلئے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل 5 کرکٹرز اور مینجمنٹ کے ایک رکن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مکمل کرلئے ہیں۔

پانچ ریزرو کھلاڑیوں میں بلال آصف، عمران بٹ، محمد نواز، موسیٰ خان اور روحیل نذیر کے نام شامل ہیں۔ ٹیسٹ میں منیجمنٹ کے ایک رکن، مساجر محمد عمران کا کورونا ٹیسٹ بھی لیا گیا۔

بلال آصف، عمران بٹ، موسیٰ خان اور محمد نواز کو پہلے ہی دورہ انگلینڈ کیلئے اعلان کردہ 4 ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا تھا، تاہم محمد رضوان کی جگہ روحیل نذیر کی بطور بیک اپ وکٹ کیپر اور ملنگ علی کی جگہ محمد عمران کی بطور بیک اپ مساجر کورونا ٹیسٹنگ کی گئی۔

قومی اسکواڈ کی ٹیسٹنگ کے پہلے مرحلے میں وکٹ کیپر محمد رضوان اور مساجر ملنگ علی کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

اسکواڈ میں شامل 18 کھلاڑیوں اور منیجمنٹ میں شامل 11 اراکین کی کورونا ٹیسٹنگ کا دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا گیا جبکہ پہلے مرحلے میں مثبت نتائج آنے والے 10 کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کے ایک رکن کا دوسرا کورونا ٹیسٹ کل ہوگا۔

پی سی بی تمام ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 27 جون بروز ہفتے کو کرے گا۔ اس وقت تک پی سی بی اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔

متعلقہ خبریں

حالات سے تنگ کرکٹ کوچ عمران خٹک ٹیکسی چلانے لگے

کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ بے روز گار ہو کر مالی مسائل کا شکار ہیں اور مختلف…

4 گھنٹے
حالات سے تنگ کرکٹ کوچ عمران خٹک ٹیکسی چلانے لگے

پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کی تفصیلات جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کی تفصیلات…

2 دن
پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کی تفصیلات جاری

پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات…

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سابق کپتان سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پر…

3 دن
پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پرجواب دیدیا

ایشیا کپ 2020 کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا

کورونا وائرس کے باعث ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے…

4 دن
ایشیا کپ 2020 کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا

تازہ ترین

نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا…

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا…

5 گھنٹے
نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا گیا

حالات سے تنگ کرکٹ کوچ عمران خٹک ٹیکسی چلانے لگے

کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ بے روز گار ہو کر مالی مسائل کا شکار ہیں اور مختلف…

4 گھنٹے
حالات سے تنگ کرکٹ کوچ عمران خٹک ٹیکسی چلانے لگے

امریکی جنگی بحری جہاز میں دھماکے سے 21 افراد زخمی

امریکی شہر سان ڈیاگو کے بحری فوجی اڈے میں کھڑے امریکی بحریہ کے جنگی جہاز میں دھماکے کے…

3 گھنٹے
امریکی جنگی بحری جہاز میں دھماکے سے 21 افراد زخمی

ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتا…

اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔ گزشتہ برس…

2 گھنٹے
ہانیہ عامر نے عاصم کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے