بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

کورونا نے ٹوکیو اولمپکس2020ء بھی ایک سال کیلئے ملتوی کرا دیا

Tariq Tariq
34 Views 0 6 دن
کورونا نے ٹوکیو اولمپکس2020ء بھی ایک سال کیلئے ملتوی کرا دیا
GEO
Posted at 24 مارچ-2020

ٹوکیو۔ رواں سال جولائی میں ہونیوالے ٹوکیو اولمپکس 2020ء کو بالاخر ایک سال کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ آئی او سی اور ٹوکیو اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے مشترکہ بیان میں اولمپکس 2020ء ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اولمپکس گیمز کا نام ٹوکیو اولمپکس 2020 ہی رہے گا

قبل ازیں جاپانی حکومت نے ہر حال میں ٹوکیو اولمپکس کرانے کا اعلان کیا تھا۔ آئی او سی سربراہ تھامس باخ اور جاپانی وزیراعظم شنروایبے نے کانفرنس کال میں گفتگو کے بعد ٹوکیو اولمپکس کے التوا کا اعلان کیا۔ کانفرنس میں دیگر جاپانی حکام اور اولمپک کمیٹی کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔ دونوں رہنماؤں نے گلوبل سطح پر کورونا کے پھیلاؤ اور اولمپکس 2020ء کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اولمپکس گیمز کو ایک برس کیلئے ملتوی کر دینا مناسب ہو گا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ اولمپک مشعل جاپان میں ہی رہے گی۔ دوسرا اولمپکس گیمز کا نام ٹوکیو اولمپکس 2020 ہی رہے گا۔اس بات پربھی اتفاق کیا گیا کہ یہ مقابلے 2021ء کے موسم سرما سے پہلے کروا لئے جائیں۔ واضح رہے ٹوکیو اولمپکس رواں برس 24جولائی سے 9 اگست تک جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہونا تھے۔

دنیا کے سب سے بڑے عالمی مقابلوں کیلئے جاپان میں بڑے پیمانے پر انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے تھے۔ قبل ازیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم بھی کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ٹوکیو اولمپکس گیمز ملتوی کرانے کی تجویز دے چکے تھے۔ ادھر کینیڈا نے اپنے کھلاڑیوں کو جاپان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

واضح رہے گزشتہ سال کے آخر میں چین سے پھیلنے والی کورونا کی وبا 170 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ اس سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد تین لاکھ 95 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 17 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

دنیائے اسکواش پر حکمرانی کرنیوالے پاکستانی کھلاڑی کورونا سے چل بسے

لندن۔ دنیائے سکواش کے عظیم کھلاڑی چار مرتبہ پاکستان کو برٹش اوپن ٹائٹل جتوانے والے اعظم خان کورونا…

2 دن
دنیائے اسکواش پر حکمرانی کرنیوالے پاکستانی کھلاڑی کورونا سے چل بسے

ببن ڈنک نے آن لائن کوچنگ شروع کردی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک ان دنوں آئسولیشن…

3 دن
ببن ڈنک نے آن لائن کوچنگ شروع کردی

کورونا کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی ٹور بھی التوا کا…

لاہور۔ دنیا بھر میں پھوٹنیوالے کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے بعد آئی سی ٹی نے ٹی…

4 دن
کورونا کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی ٹور بھی التوا کا شکار

گھر میں بیٹھنے رہنے سے حفیظ اہلیہ سے تنگ

لاہور۔ کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ اپنی دانش مندانہ باتوں کی وجہ سے ساتھیوں کرکٹ کی ہمیشہ توجہ…

4 دن
گھر میں بیٹھنے رہنے سے حفیظ اہلیہ سے تنگ

تازہ ترین

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

4 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

10 گھنٹے
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے