بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-February-2020

بھارت کا عبدالقادر کو خراج عقیدت

Tariq Tariq
205 Views 0 6 مہینے
بھارت کا عبدالقادر کو خراج عقیدت
Twitter
Posted at 7 ستمبر-2019

نئی دہلی۔ لیگ سپن باؤلنگ کے جادوگر عبدالقادر کی ناگہانی موت نہ صرف پاکستانی شائقین کیلئے سخت صدمے کا باعث تھی بلکہ دنیا بھر کے ان کے پرستاروں نے عظیم لیگ سپنر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ بھارت نے سابق عظیم سپن باؤلر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Courtesy Twitter

عبدالقادر منفرد انداز کے باؤلر تھے۔ ٹنڈولکر

انڈر 19 میچ سے قبل جونیئر بھارتی ٹیم نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ عبدالقادر منفرد انداز کے باؤلر تھے۔ ان سے ذاتی تعلق بھی تھا۔ لکشمن اور دیگر کرکٹرز نے بھی عبدالقادر کی موت پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔ نہ صرف بھارتی بلکہ دنیا بھر کے کرکٹرز کی جانب بھی عبدالقادر کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

عمران طاہر کا کہنا کہ عبدالقادر میرے لئے استاد کا درجہ رکھتے تھے

سابق آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن نے کہا کہ عبدالقادر میرے ہم عصر تھے۔ ان کی ناگہانی موت نے دنیا بھر کے کرکٹرز کو افسردہ کر دیا۔ پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر نے کہا کہ عبدالقادر میرے لئے استاد کا درجہ رکھتے تھے۔

ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ ان کی موت کو ذاتی صدمہ سمجھتا ہوں۔ اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں کہ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ویسٹ انڈین کرکٹرز نے بھی عبدالقادر کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

لاہور قلندر اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بھی کامیابی کا کھاتہ نہ کھول…

لاہور۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل فائیو کے ساتویں میچ میں آج لاہور قلندر اور اسلا…

18 گھنٹے
لاہور قلندر اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بھی کامیابی کا کھاتہ نہ کھول سکی

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی کراچی کنگز کیخلاف شاندار کامیابی

کراچی۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے آج کراچی کنگز کو باآسانی  5 وکٹوں سے شکست دیکر کامیابی…

23 گھنٹے
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی کراچی کنگز کیخلاف شاندار کامیابی

پی ایل ایل کی افتتاحی تقریب میں 132 بھارتیوں کو کیوں مدعو…

کراچی۔ پی ایس ایل سیزن فائیو کی مایوس کن افتتاحی تقریب کی گونج ابھی تک عوامی حلقوں میں…

1 دن
پی ایل ایل کی افتتاحی تقریب میں 132 بھارتیوں کو کیوں مدعو کیا گیا؟

پیسر وہاب ریاض پر پابندی کا مطالبہ کیوں سامنے آگیا

دفاعی چیمپئن کوئٹہ اگلیڈی ایٹر کل پشاور زلمی کیخلاف ٹورنامنٹ کا اہم میچ میچ چھ وکٹوں سے ہار…

1 دن
پیسر وہاب ریاض پر پابندی کا مطالبہ کیوں سامنے آگیا

تازہ ترین

والدین وکیل بیٹے سے جان کے تحفظ کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

کراچی۔ بوڑھے والدین وکیل بیٹے سے اپنی جان کے تحفظ کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں…

4 گھنٹے

نوازشریف کے ذاتی معالج نے آج دل کے آپریشن کی تردید کر…

لندن۔ ئی نوازشریف کے آج دل کے آپریشن کی ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے تردید کر…

3 گھنٹے

کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

پشاور۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن کے شدید شور شرابے کے باوجود تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں۔…

2 گھنٹے
کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

چیئرپرسن ایف بی آر نے ٹیکس وصول کا ہدف مشکل ترین قرار…

کراچی۔ کسٹمز ہاؤس کراچی میں اسسٹنٹ کلکٹرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

2 گھنٹے
چیئرپرسن ایف بی آر نے ٹیکس وصول کا ہدف مشکل ترین قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے