بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-August-2020

بنگلادیشی ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی

Sana Ullah Sana Ullah
161 Views 0 7 مہینے
بنگلادیشی ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی
express news
Posted at 7 فروری-2020

بنگلادیش کی ٹیم پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 233 رنز پر آوٹ ہو گئی ہے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔ قومی ٹیم نے کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلا دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا ۔ شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں سیف حسن کو صفر پر آوٹ کر دیا۔ اس کے بعد تمیم اقبال بھی صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلادیشی ٹیم کے کپتان مومن الحق 30 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ نجم الحسین 44 رنز بنانے کے بعد واپس لوٹ گئے۔ محمد اللہ نے 25 رنز بنا کر واپسی کی راہ لی۔

محمد متھن نے نصف سنچری اسکور کی اور 63 رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے۔ لٹن داس 33 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4، محمد عباس اور حارث سہیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم کی کپتان اظہر علی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، عابد علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

بنگلادیشی ٹیم کی کپتانی مومن الحق کررہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسین، محمد متھن، محمد اللہ، لٹن داس، تیج الاسلام، روبیل حسین، ابو جاوید اور عباد حسین شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم…

4 ہفتے
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ میں کل سے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ…

4 ہفتے
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

قومی ٹیم نے سرفراز کی امامت میں نماز عید ادا کی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے شہر ڈربی میں عید الاضحیٰ منائی۔ انگلینڈ میں موجود پاکستان…

4 ہفتے
قومی ٹیم نے سرفراز کی امامت میں نماز عید ادا کی

شاہد آفریدی کا بابراعظم سے بیٹی کی شادی کی افواہوں پر جواب

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈ یا پر اپنی بیٹی اور بابر اعظم…

4 ہفتے
شاہد آفریدی کا بابراعظم سے بیٹی کی شادی کی افواہوں پر جواب

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے