بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

بابر اعظم کے ویمن کرکٹرز کو آن لائن مفید مشورے

paktv Avatar
70 Views 0 1 مہینہ
بابر اعظم کے ویمن کرکٹرز کو آن لائن مفید مشورے
Posted at 5 مئی-2020

لاہور۔ پاکستانی کرکٹرز بابر اعظم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے بہترین بلے بازوں سے ان کا موزانہ کیا جاتا ہے۔ کارکردگی میں تسلسل کی وجہ سے ہی انہیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کپتان بنایا گیا۔ اس فارمیٹ میں انہیں نمبرون بلے باز کا درجہ حاصل ہے۔ ہمیشہ ذاتی کارکردگی پر پوری توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔

آج ویمن کرکٹرز کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے انہیں میدان میں حکمت عملی کیلئے انتہائی مفید مشورے دئیے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ویمن کرکٹرز کی پریکٹس تعطل کا شکاہے۔ پی سی بی نے 15 ویمن کرکٹرز کیلئے ویڈیو کانفرنس کال میں شرکت کا اہتما م کیا۔ نمبرون پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے خواتین کرکٹرز کوویڈیو کال کے ذریعے مثبت اور مفید مشورے دئیے۔

کمفرٹ زون میں رہنے کے بجائے خود کو چیلنج کا مشورہ

ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترنے اور کمفرٹ زون میں رہنے کے بجائے خود کو چیلنج کا مشورہ دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شکوک و شہبات کی وجہ سے کارکردگی میں بہتری کی امید نہیں ہوتی۔ ایک اننگزکی ناکامی پر اپنی حکمت عملی نہیں بدلنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی ٹاپ بلے بازوں کی ویڈیو کے ذریعے بیٹنگ دیکھتے ہیں۔

وکٹ پر قیام کے دوران ذہن میں بہت کچھ چل رہا ہوتا تھا مگر ایسی صورت میں وہ خود سے بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ ایسا پریکٹس کے دوران بھی کرتے ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبرون، ون ڈے میں تھری اور ٹیسٹ میں پانچویں پوزیشن پر فائز بابر اعظم نے خواتین کرکٹرز کو ناکامیابیوں کو بھول کر آگے بڑھنے کی ہدایت کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر دن نیا دن ہوتا ہے۔ ماضی کے بجائے مستقبل کی کارکردگی پر نظر رکھیں۔ سنچری بنا کر بھی وہ اپنی اننگز کو دیکھتے ہیں تاکہ اپنی خامیوں پر قابو پا سکیں۔ کیرئیر کے تیسرے سال سے خود کو دنیا کا بہترین بیٹسیمین بننے کا فیصلہ کیا۔ ہر اننگز کا خود جائزہ لینا شروع کیا۔ کوچز اور سینئرز کے مشورے پر محنت کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضروری چیز یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی مدد لیں۔ کئی مرتبہ ساتھی کھلاڑی آپ کو خامیوں کے بارے میں زیادہ بہتر انداز میں بتاتے ہیں۔ وہ پریکٹس کے دوران اپنے چھوٹے بھائی سے رائے لیتے ہیں۔ امام الحق سے بھی اکثر پوچھتے ہیں کیونکہ ہم دونوں ایک ساتھ کھیلتے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

پی سی بی نے 55 ملازمین کو دوبارہ نوکری پر رکھ لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے55 اسٹاف اراکین کو رواں ہفتے جاری کئے گئے…

3 گھنٹے
پی سی بی نے ملازمت سے برخاستگی کے نوٹسز واپس لے لئے

مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کر دی ہے۔ ‏سابق…

6 دن
مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

پی ایس ایل 5 کی نشریات بیچنے پر رائٹس ہولڈر نے معافی…

ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) سے اظہار افسوس اور معذرت…

6 دن
جوئے کمپنی کو پی ایس ایل 5 کی نشریات بیچنے پر رائٹس ہولڈر نے معافی مانگ لی

شاہد آفریدی سے کرکٹ ٹپس لینے فین مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر…

شاہد آفریدی بہت سے نوجوان کرکٹرز کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ 1996 میں اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں…

6 دن
شاہد آفریدی سے کرکٹ ٹپس لینے فین مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر آ پہنچا

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

2 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

2 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

52 منٹ
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

19 منٹ
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے