بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

وسیم اکرم کے بعد شعیب اختر بھی نسیم شاہ کے ساتھ باؤلنگ کرنا چاہتے ہیں

Sana Ullah Sana Ullah
71 Views 0 1 مہینہ
وسیم اکرم کے بعد شعیب اختر بھی نسیم شاہ کے ساتھ باؤلنگ کرنا چاہتے ہیں
geo, Wikipedia
Posted at 4 مئی-2020

وسیم اکرم کے بعد شعیب اختر نے بھی نسیم شاہ کے ساتھ باولنگ کر نے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ فاسٹ باولرز میں نسیم شاہ کا مزاج میرے جیسا ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے ڈریم پیئر مہم جاری ہے جس کو مداحوں، سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں سمیت صحافیوں اور کرکٹ پنڈتوں میں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

اس ڈیجٹل مہم کا تیسرا مرحلہ3مئی کو شروع ہوا تھا، اس مرحلے میں مداحوں کوٹیسٹ فاسٹ باولرز میں سے اپنی پسندیدہ جوڑی چننے کا موقع دیا گیا۔

سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے ماضی کے بہترین کھلاڑیوں میں سے عمران خان کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں میں سے نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ کو اپنے ڈریم پیئر کیلئے منتخب کیا۔

شعیب اختر نے کہا کہ اگر وہ اپنے کیرئیر کے عروج میں عمران خان کے ساتھ دوسرے اینڈ سے باولنگ کرتےتو دونوں کھلاڑیوں کی کا مائنڈ سیٹ ایک ہوتا اور انہوں نے حریف ٹیم کی کوئی وکٹ نہیں چھوڑنا تھی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کھلاڑیوں میں سے ٹیسٹ کرکٹر نسیم شاہ ان کے ہم مزاج ہیں۔ نوجوان فاسٹ باولر کا غضہ اور خوف ان کے جیسا ہوسکتا ہے اس لئے وہ نسیم شاہ کو اپنا ڈریم پیئر چنیں گے۔

خیال رہے کہ شعیب اختر پاکستان کی جانب سےٹیسٹ کرکٹ میں 178 وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیسٹ کرکٹ نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم کے بعد شعیب اختر کی جانب سے بھی مجھے اپنا ڈریم پیئر چننے پران کا مشکور ہوں۔ اپنے پسندیدہ فاسٹ باولرز کے ڈریم پیئر کا حصہ بننا میرے لئےکسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن فاسٹ باولرز کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی آج ان کا میرے ساتھ باولنگ کی خواہش کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔ شعب اختر کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

ادھر ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس نے حسن علی کو اپنی ڈریم جوڑی میں چن لیا ہے۔محمد عباس 18 ٹیسٹ میچوں میں 75 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عباس کا کہنا ہے کہ ماضی کے عظیم باولرز کی فہرست میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ان کیلئے ایک مشکل انتخاب ہوگا تاہم وہ وسیم اکرم کے ساتھ باولنگ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ماضی کےعظیم کھلاڑیوں میں سے وسیم اکرم کے ہمراہ باولنگ کا انتخاب کررہے ہیں جبکہ موجودہ فاسٹ باولرز میں سے حسن علی کے ساتھ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈریم ٹیسٹ جوڑی چننے کیلئے فاسٹ باولرز کے انتخاب کا معیار 75 ٹیسٹ وکٹیں رکھا گیا ہے۔

پی سی بی نے اس سرگرمی سے مداحوں کو مختلف ادوار میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اپنے پسندیدہ بلے بازوں اور باولرز کو جوڑیوں کی شکل دینے کا موقع فراہم کیا ہے۔

اس دوران اوپنرزکی مہم میں 1990 کی دہائی کے عظیم کرکٹرز سعید انور اور عامر سہیل پر مشتمل جوڑی مقبول ترین رہی۔ اس مہم میں سعید انور اور ماجد خان کو دوسری مقبول ترین جوڑی کا درجہ ملا۔

مڈل آرڈر بلے بازوں کے ڈریم پیئرز میں یونس خان اور محمد یوسف سب سے مقبول جوڑی رہی جبکہ سابق کپتان انضمام الحق اور محمد یوسف کی جوڑی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہی۔

دو روز تک جاری رہنے والی اس مہم کے بعد اسپنرز، آل راونڈرز، وکٹ کیپر اور مقبول ترین ٹیسٹ کپتان کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

پی سی بی نے 55 ملازمین کو دوبارہ نوکری پر رکھ لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے55 اسٹاف اراکین کو رواں ہفتے جاری کئے گئے…

5 گھنٹے
پی سی بی نے ملازمت سے برخاستگی کے نوٹسز واپس لے لئے

مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کر دی ہے۔ ‏سابق…

6 دن
مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

پی ایس ایل 5 کی نشریات بیچنے پر رائٹس ہولڈر نے معافی…

ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) سے اظہار افسوس اور معذرت…

6 دن
جوئے کمپنی کو پی ایس ایل 5 کی نشریات بیچنے پر رائٹس ہولڈر نے معافی مانگ لی

شاہد آفریدی سے کرکٹ ٹپس لینے فین مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر…

شاہد آفریدی بہت سے نوجوان کرکٹرز کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ 1996 میں اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں…

6 دن
شاہد آفریدی سے کرکٹ ٹپس لینے فین مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر آ پہنچا

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

24 منٹ
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

2 منٹ
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

42 منٹ
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

1 گھنٹہ
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے