بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-June-2020

اب کرکٹ بال کو تھوک یا پسینہ کے بغیر کس چیز سے چمکایا جائے گا

paktv Avatar
59 Views 0 4 ہفتے
اب کرکٹ بال کو تھوک یا پسینہ کے بغیر کس چیز سے چمکایا جائے گا
Facebook
Posted at 5 مئی-2020

کرونا وبا کی وجہ سے نہ صرف تمام کھیلوں بلکہ کرکٹ کی عالمی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔ کرکٹ کے کھیل میں بال کو تھوک یاپسینہ سے چمکانا ایک روایت ہے۔ اب کرونا کی وجہ سے گیند کو تھوک لگانے سے مذکورہ باؤلرکے جراثیم انفیکٹ ہونا ایک قدرتی امر ہے۔

کرکٹ کی گیند بنانے والی آسٹریلوی کمپنی کوکابورا نے اس کا توڑ نکال لیا ہے۔ آسٹریلوی گیند بنانے والی کمپنی اس خطرے سے نمٹنے کیلئے ایک ویکس تیار کر رہی ہے جس سے باؤلر بغیر تھوک یا پسینہ لگائے گیند کو چمکا سکے گی۔

آسٹریلوی گیند بنانے والی کمپنی اس خطرے سے نمٹنے کیلئے ایک ویکس تیار کر رہی ہے

کرونا کی وجہ سے آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ کے میچز بھی خالی سٹیڈیمز میں کرائے جاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں آئی سی سی کی میڈیکل کمیٹی نے کرونا کے پیش نظر گیند چمکانے کیلئے تھوک یا پیسنہ لگانے کو خطرناک قرار دیا تھا۔

اب اس کی ویکس تیار کرنے سے اس سے کرونا کے پھیلاؤ کا خطرہ کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔ کرکٹ ایکسپرٹ کوکابورا کی تیار کردہ ویکس کو کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کا ایک حل قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اس قانون پر غور ہو رہا ہے کہ کرونا کے بعد حالات معمول پر آنے اور کرکٹ دوبارہ شروعہونے پر باؤلرز کو گیند چمکانے کیلئے اس پر تھوک لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس کے برعکس بولرز کو گیند چمکانے کیلئے مصنوعی مواد فراہم کیا جائیگا اور وہ امپائرز کی نگرانی میں اس مواد کو گیند پر استعمال کر کے اسے چمکائے گا۔

متعلقہ خبریں

مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کر دی ہے۔ ‏سابق…

3 دن
مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

پی ایس ایل 5 کی نشریات بیچنے پر رائٹس ہولڈر نے معافی…

ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) سے اظہار افسوس اور معذرت…

3 دن
جوئے کمپنی کو پی ایس ایل 5 کی نشریات بیچنے پر رائٹس ہولڈر نے معافی مانگ لی

شاہد آفریدی سے کرکٹ ٹپس لینے فین مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر…

شاہد آفریدی بہت سے نوجوان کرکٹرز کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ 1996 میں اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں…

3 دن
شاہد آفریدی سے کرکٹ ٹپس لینے فین مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر آ پہنچا

بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ…

شعیب اختر نا صرف پاکستان کے بلکہ دنیا کے تیز ترین باولر ہیں۔ انہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام…

4 دن
بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ کر سکے

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

5 منٹ
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

6 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

6 گھنٹے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے