بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

پی ایس ایل پروڈکشن کوالٹی میں آئی پی ایل اور بگ بیش کے ہم پلہ

Tariq Tariq
55 Views 0 4 ہفتے
پی ایس ایل پروڈکشن کوالٹی میں آئی پی ایل اور بگ بیش کے ہم پلہ
SocialMedia
Posted at 4 مارچ-2020

لاہور۔ بگ بیش اور انڈین پریمیئر لیگ کی پروڈکشن کوالٹی کودنیا بھر میں سراہا جاتا ہے مگر اس سال سنگاپور سے تعلق رکھنے والی سپورٹز ورکز اور پاکستان کی ٹاور سپورٹس کنسورشیم نے پروڈکشن اور براڈ کاسٹنک کے معیار کو دنیا کی ٹاپ لیگز کی پروڈکشن کے ہم پلہ بنا دیا ہے۔

پی ایس ایل 2020ء کی پروڈکشن کوالٹی کو پاکستانی اور انٹرنیشنل کرکٹ پرستار دونوں سراہا رہے ہیں۔ ٹاور سپورٹس کے سی ای او ایلے راناکا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پروڈکشن ٹیم کے پاس بہترین سازوسامان اور ٹیکنالوجی ہے۔ ہمارے پاس نہ صرف اعلٰی سیٹ اپ ہے بلکہ دنیا بھر میں کرکٹ پروڈکشن کیلئے بہترین سازوسامان بشمول ہاک آئی، سپائیڈر کیم، ڈرونز، اگمینٹڈ رائلٹی اور اعلٰی کوالٹی کے ایچ ڈی کیمرے بھی ہیں جنہیں بڑے گلوبل سپورٹس ایونٹس میں استعمال کیا جاتا ہے۔

اعلٰی تجربہ کار سٹاف کی خدمات 17 مختلف ممالک سے حاصل کی

اعلٰی اور تجربہ کار سٹاف کی خدمات 17 مختلف ممالک سے حاصل کی جنہوں نے کرکٹ عالمی کپ سمیت کئی بڑے ایونٹس کی پروڈکشن کر رکھی ہے۔ دعوے سے کہتا ہوں کہ پی ایس ایل کی پروڈکشن کوالٹی انڈین پریمیئر لیگ اور بگ بیش لیگ سے کم نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عالمی پائے کی پروڈکشن پاکستان لانا تھا اور اس کے حصول کیلئے کسی بھی قسم کا شارٹ کم استعمال نہیں کیا۔ پی ایس ایل کا موازنہ آئی پی ایل اور بگ بیش لیگ سے کرنا ہماری بڑی کامیابی ہے۔ سی ای او ورلڈز ورکز کرس میکڈونلڈ نے بھی لگ بھگ انہی خیالات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہیہکہنے میں کوئی عار نہیں سمجھتا کہ پی ایس ایل 2020ء کی پروڈکشن کوالٹی بگ بیش لیگ اور آئی پی ایل جیسی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو کس چیز نے نایاب بنایا۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ایل ایس کی پروڈکشن میں کئی نئے پہلو متعارف پہلی مرتبہ کرائے جن میں اردو کمنٹری، پہلی مرتبہ اردو اور انگریزیکیخاتون پاکستانی کمنٹیٹر تاکہ پی ایس ایل کا دائرہ ملکی خواتین اور لڑکیوں تک بڑھایا جائے،

پاکستان کے پوسٹ کارڈز اور سنٹرلائزڈ سٹوڈیو پروڈکشن کا نظام بھی پہلی مرتبہ متعارف کرایا۔ ہمارے کنسورشیم نے پی سی بی کے ساتھ ایک ٹریننگ پروگرام بھی تشکیل دے رکھا ہے جس کے تحت پی ایس ایل 2020ء سے 10 انفرادی لوگوں کو کیمروں، انجینئرز، سرور ٹیکنالوجی، ری پلے، فلور مینجمنٹ اور سٹوڈیو کی ٹریننگ مہیا کر رہے ہیں۔

ان تمام باتوں کا مقصد مقامی سپورٹس پروڈکشنز کی کوالٹی اور صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔ آئندہ سال ہماری سپورٹس پروڈکشن ٹیم میں 70 فیصد پاکستانی ہوں گے۔ یہ افراد اوورسیز سپورٹس پروڈکشن کے دوران بھی دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

احمد شہزاد کی باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے سے اڑا…

لندن۔احمد شہزاد کے محنتی اور عمدہ بلے باز ہونے میں کوئی دو رائے نہیں ہیں۔ پچھلے کئی سالوں…

14 گھنٹے
احمد شہزاد کی باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے سے اڑا دیتا ہوں۔ پیٹرسن

کورونا متاثرین کیلئے رونالڈو کا چارماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا بڑا…

پرتگال۔ شہرہ آفاق پرتگالی فٹ بالر رونالڈو نے اپنی کلب کی جانب سے ملنے والی چار ماہ معاوضے…

16 گھنٹے
کورونا متاثرین کیلئے رونالڈو کا چارماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا بڑا اعلان

یو ایس اوپن ٹینس کورٹس کو اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا

امریکا میں یو ایس اوپن ٹینس کورٹس کو عارضی طور پر اسپتال میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ دنیا…

20 گھنٹے
یو ایس اوپن ٹینس کورٹس کو اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا

انوشکا نے ویرات کوہلی کے بال کاٹ دیئے

کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک کو لاک ڈاون کا سامنا ہے اور…

2 دن
انوشکا نے ویرات کوہلی کے بال کاٹ دیئے

تازہ ترین

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

5 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

4 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

3 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر…

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ مسلمان…

3 گھنٹے
سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے