بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-February-2020

جنرل صاحب کو بتاؤ میں بھارت کے خلاف جہاد میں حصہ لینا چاہتا ہوں

paktv Avatar
261 Views 0 5 مہینے
File photo
Posted at 7 ستمبر-2019

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی پوری زندگی کرکٹ کھیلتے اور سکھاتے گزر گئی۔ ان کی آخری خواہش کرکٹ سے متعلق نہیں مگر پاک دھرتی کے لئیے ضرور تھی۔ اپنے زندگی کے آخری انٹرویو میں پاک ٹی وی ڈاٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عبدالقادر نے کہا تھا کہ وہ بھارت کے خلاف جہاد میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

عبدالقادر وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی مانے جاتے تھے، عمران خان نے بھی متعدد بار کہا تھا کہ اگر ان کے دور میں غیر جانبدار ایمپائرنگ ہوتی تو دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں عبدالقادر کی ہوتیں۔

چند روز پہلے پاک ٹی وی ڈاٹ ٹی وی کو زندگی کا آخری انٹرویو دیتے ہوئے

اپنے آخری انٹرویو میں عبدالقادر نے بھی کہا تھا کہ عمران خان جیسا دلیر بندا انہوں نے پوری زندگی نہیں دیکھا، عمران خان شیر اور مودی بکری ہے۔ عمران خان اور مودی کا کیا مقابلہ۔
عبدالقادر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کے بہت بڑے فین تھے۔ آخری انٹرویو میں کہا کہ ان جیسا سمجھدار اور سوچ والا بندہ پوری زندگی نہیں دیکھا۔پاک ٹی وی کو دیا گیا ان کی زندگی کا آخری انٹرویو یہان لنک میں دیکھ سکتے ہیں۔

عبدالقادر نے آرمی چیف سے اپیل کی تھی کہ انہیں جنگ کی ٹریننگ دے کر بھارت کے خلاف کھڑا کر دے۔ وہ چاہتے تھے کہ پوری زندگی ملک کے لئیے کھیلے اب ملک کے لئیے شہید ہو۔

ٹویٹر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل آصف غفور نے بھی ان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک بڑے سپورٹس مین سے محروم ہو گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ عبدالقادر کی وفات ایک افسوسناک خبر ہے۔ میں پی سی بی کی جانب سے مرحوم کے لواحقین سے افسوس کا اظہا ر کرتا ہوں۔ ہر پاکستانی کی طرح پی سی بی بھی عبدالقادر کی پاکستان اور کرکٹ کے لیے خدمات پر فخر کرتا ہے۔ ان کی خدمات اور کامیابیاں صرف گراؤنڈ تک محدود نہیں بلکہ عبدالقادر نے اپنی لیگ اسپن کا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں تک پہنچایا۔ عبدالقادر نہ صرف گیند پر مہارت رکھتے تھے بلکہ وہ ایک قابل احترام اور معتبر شخصیت تھے۔

عبد القادر کرکٹر عمر اکمل کے سسر بھی تھے۔ کامران اکمل نے ٹویٹ کیا کہ ان کے بڑے اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ قومی کرکٹرز میں شعیب ملک، احمد شہزاد، وہاب ریاض، سرفراز احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، محمد حفیظ اور دیگر نے بھی ٹویٹ کر کے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

لیجنڈری اسپنر عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 اور 104 ایک روزہ میچوں میں 167 وکٹیں حاصل کیں۔ عبدالقادر نے پاکستان کے لیے اپنے 16 سالہ کرکٹ کیریئر کا آغاز دسمبر 1977 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے کیا۔عبدالقادر کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی 56 رنز کے عوض 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا تھا۔ انہوں نے 1983 سے 1993 تک پاکستان کے لیے ایک روزہ کرکٹ کھیلی۔ عبدالقادر 2008 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہے۔

عبدالقادر کے سوگواران میں 6بچے اور بیوی شامل ہیں۔ جن میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ بیٹا عمران قادر ملک سے باہر یے۔ بیٹے کی واپسی کے بعد نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

‏ ٹینس اسٹار اعصام الحق نے نیویارک اوپن کا ڈبلز ٹائٹل جیت…

‏پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے نیویارک اوپن کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا ہے۔ پاکستانی اسٹار نے…

12 گھنٹے
‏ ٹینس اسٹار اعصام الحق نے نیویارک اوپن کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

شاہینوں نے کبڈی کے عالمی کپ میں بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا…

لاہور کے پنجاب سٹیڈیم میں پاکستان کبڈی ٹیم نے بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنًس سے…

1 دن
شاہینوں نے کبڈی کے عالمی کپ میں بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی

شرجیل خان کا پی ایس ایل سے دوبارہ کیرئیر کو یادگار بنانے…

کراچی۔ سپاٹ فکسنگ کیس میں سزایافتہ شرجیل خان پی ایس ایل ایڈیشن فائیو میں دوبارہ کراچی کنگز کی…

1 دن
شرجیل خان کا پی ایس ایل سے دوبارہ کیرئیر کو یادگار بنانے کا عزم

پی ایس ایل میں پہلی بار اردو زبان میں کمنٹری نشر کی…

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار قومی زبان اردو میں کمنٹری نشر کی جائے…

3 دن
پی ایس ایل میں پہلی بار اردو زبان میں کمنٹری نشر کی جائے گی

تازہ ترین

وزیرداخلہ نےاحسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی تصدیق کر دی

تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی سرکاری سطح پر وفاقی وزیرداخلہ…

8 گھنٹے
وزیرداخلہ نےاحسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی تصدیق کر دی

حبیب بینک نے نیویارک میں اپنی برانچ بند کرنے کا اعلان کردیا

حبیب بینک لمیٹڈ نے نیویارک میں اپنی برانچ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ حبیب بینک لمیٹڈ کی…

9 گھنٹے
حبیب بینک نے نیویارک میں اپنی برانچ بند کرنے کا اعلان کردیا

خیبر پختونخوا اسمبلی میں چینی چور اور آٹا چور کے نعروں کی…

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے حکومتی وزرا کی عدم موجودگی پر سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج…

9 گھنٹے
خیبر پختونخوا اسمبلی میں چینی چور اور آٹا چور کے نعروں کی گونج

پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں واٹس ایپ پر پابندی عائد کردی

حکومت پنجاب نے خفیہ دستاویزات اور معلومات کو لیک کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تمام سرکاری دفاتر…

10 گھنٹے
پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں واٹس ایپ پر پابندی عائد کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے