بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-January-2020

آئی سی سی کا کیلکولیٹر خراب، جیت نیوزی لینڈ کی بنتی تھی۔

paktv Avatar
378 Views 0 6 مہینے
Posted at 15 جولائی-2019

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا چیمپئن اب انگلینڈ بن چکا ہے مگر آسٹریلوی اور آئی سی سی کے سابق ایلیٹ پینل کے ایمپائر سائمن ٹفل کا کہنا ہے کہ میچ کے آخری اوور میں انگلش بلے باز بین سٹوکس کے بلے سے لگ کر تھرو بال کے باؤنڈری کے باہر جانے سے پانچ رنز بنتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سائمن ٹفل کے بیان نے ایک نئی بحث شروع کر دی کیونکہ یہ وہی ایمپائر ہیں جنہیں آئی سی سی نے بھی ایلیٹ پینل میں شامل کر رکھا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق اگر تھرو بلے باز کے دوسرے رن کے لئیے بھاگنے سے پہلے کی گئی ہے تو ایسی صورت میں ایک رن تصور کیا جائے گا اور باؤنڈری کراس کرنے کی صورت میں پانچ رنز بنتے تھے مگر فیلڈ ایمپائر دھرماسینا نے چھے رنز دئیے۔ اگر سائمن ٹفل کی بات سچ مان لے تو ورلڈ کپ کا چیمپئن نیوزی لینڈ بنتا ہے۔

پاکستان کے ڈومیسٹک ایمپائر احتشام الحق سے جب ہم نے اس قانون بارے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ اس صورت میں چھے رنز ہی بنتے تھے جس قانون کی سائمن ٹفل بات کر رہے وہ تب لاگو ہوتا ہے جب اوور تھرو کی گئی ہو۔ مگر میچ میں وہ پہلی تھرو ہی تھی جو سٹوکس کے بلے سے لگ کر باؤنڈری کراس کر گئی اور اس سے پہلے انگلش بلے بازوں نے دو رنز بھی مکمل کر لئیے تھے اس لئیے یہ چھے رنز ہی بنتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

دورہ پاکستان: ٹی 20 سیریز کے لئے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا اعلان…

بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور محمود…

4 گھنٹے

پاکستانی کرکٹر بھارتی کھلاڑی کا گرویدا نکلا

پاکستان اور بنگلادیشن کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اوپنر بلے باز…

3 گھنٹے

پاک بنگلادیشن ٹی 20 سیریز، ٹکٹوں کی قیمت انتہائی کم

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان اور بنگلادیشن کے مابین ہونے والی سیریز کے لئے ٹکٹس کی…

22 گھنٹے

محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ پلان بتا دیا

قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔…

1 دن
محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ پلان بتا دیا

تازہ ترین

ایم کیو ایم کو منانے کی دوسری حکومتی کوشش بھی ناکام

تحریک انصاف کی ایم کیو یم کو منانے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہو گئی ہے خالد مقبول…

4 گھنٹے

دورہ پاکستان: ٹی 20 سیریز کے لئے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا اعلان…

بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور محمود…

4 گھنٹے

پاکستانی کرکٹر بھارتی کھلاڑی کا گرویدا نکلا

پاکستان اور بنگلادیشن کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اوپنر بلے باز…

3 گھنٹے

ایم کیو ایم نے حکومتی وفد کے سامنے 4 مطالبات رکھ دئیے

تحریک انصاف کی جانب سے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت کی دعوت دیدی…

3 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے