بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

ٹویٹر نے لاکھوں اکاونٹس بند کردیئے

Iqra Khan Iqra Khan
47 Views 0 1 مہینہ
ٹویٹر نے لاکھوں اکاونٹس بند کردیئے
geo
Posted at 28 اپریل-2020

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے ٹویٹر ایس ایم ایس سروس بند رکھتے ہوئے لاکھوں اکاونٹس بند کردیئے۔

یاد رہے کہ ٹویٹر کمپنی نے اپنے ٹویٹر سپورٹ پیج پر گزشتہ برس ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ صرف چند مقامات کے علاوہ پوری دنیا میں ٹویٹر ایس ایم ایس سروس یعنی موبائل پیغامات سے ٹویٹ کرنا بند کردیئے گئے ہیں۔

ٹویٹر کی جانب سے گزشتہ روز ایک اور ٹویٹ شیئرکی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کے اکاونٹس کی حفاظت کیلئے ہم اس عمل کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

ٹویٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایس کے ذریعے ٹویٹر اکاونٹس پرحملہ کیا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے ٹویٹر شیئر ایس ایم ایس سروس پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

ٹویٹر ایس ایم ایس سروس بند ہونے کے باوجود صارفین کو اہم پیغامات جیسے اکاونٹ لاگ ان اور انہیں مینیج کرنے والے پیغامات تک رسائی ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹویٹر کی جانب سے یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا تھا جب گزشتہ برس ٹویٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیک ڈورسی کا اکاونٹ ہیک کیا گیا تھا اور پیغامات کی سروس میں تبدیلی سے متلق ٹویٹر نے اپنے شراکت داروں کو بھی آگاہ کردیا تھا۔

مگر اب ٹویٹر نے سروس میں تبدیلی کے ساتھ ان تمام لاکھوں اکاونٹس کو بھی بند کردیا ہے جو اس سروس کے تحت بنائے گئے تھے۔

ٹویٹر ترجمان نے میش ایبل سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹویٹر ایس ایم ایس سروس سے بنائے گئے اکاونٹس کو اس لئے ڈیلیٹ کیا گیا ہے کیونکہ ان کی تفصیلات دستیاب نہیں تھی جیسے فون نمبر، یا ای میل ایڈریس وغیرہ۔

ٹوئٹر ترجمان کے مطابق ان اکاونٹس کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے جن سے خطرہ لاحق ہے اور اب وہ ٹیکنالوجی کو سپورٹ نہیں کرتے ہیں البتہ اس وجہ سے کچھ اکاونٹس کے فالوورز کم ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں توسیع…

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظرموبائل ڈیوائس بلاکنگ کی…

17 گھنٹے
پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

سیٹلائٹ کی تصاویر نے گوادرمیں ہائی سیکیورٹی چینی اڈے کا انکشاف کردیا

حال ہی میں سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر نے گوادر میں مبینہ طور پر چینی بحریہ کے اڈے…

3 دن
سیٹلائٹ تصاویر نے گوادرمیں ہائی سیکیورٹی چینی اڈے کا انکشاف کردیا

پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا ڈھانچہ 5 کروڑ 40 لاکھ…

امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا…

4 دن
پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا ڈھانچہ 5 کروڑ 40 لاکھ سال پرانا

فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

کورونا وائرس سے متعلق افواہ پھیلانے پر ایک شخص کو 4 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ غیر…

1 ہفتہ
فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

12 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

12 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

13 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

13 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے