بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

10-July-2020

پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا ڈھانچہ 5 کروڑ 40 لاکھ سال پرانا

Iqra Khan Iqra Khan
80 Views 0 1 مہینہ
پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا ڈھانچہ 5 کروڑ 40 لاکھ سال پرانا
Geo
Posted at 2 جون-2020

امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا ڈھانچہ 5کروڑ 40 لاکھ سال قدیم ہے۔

مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنے تحقیقی مقالے میں کہا ہے کہ پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا نایاب ڈھانچہ 5کروڑ 40 لاکھ سال پرانا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسی نسل کی دوسری قسم کی مچھلی کا ایک اورڈھانچہ بیلجیم میں بھی ملا ہے اور وہ ڈھانچہ 4 کروڑ 10لاکھ سال پرانا ہے۔

ماہرین کے مطابق مچھلی کے اوپری حصے کے اکلوتے بڑے دانت اور دیگر نوکیلے اور بڑے دانتوں کے باعث اسے چڑیل سے منسوب کیا گیا ہے۔

اس نسل کی مچھلی آج بھی سمندر میں پائی جاتی ہیں لیکن ارتقا پذیری کے بعد اب اس کے دانت بڑے نہیں ہوتے اور اب یہ پہلے کے مقابلے میں سائز میں چھوٹی بھی ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس نسل کی مچھلی دوسرے نمبر پر بڑی تعداد میں پائی جاتی ہے اور اسے اینکوویز (ANCHOVIES) جبکہ پاکستان میں عام طور پر سمورا مچھلی کہا جاتا ہے۔

امریکی ماہرین کے مطابق مچھلی کا نایاب ڈھانچہ گذشتہ 40 سالوں سے یونیورسٹی کے میوزیم میں رکھا ہوا تھا جو کہ پاکستان میں آثار قدیمہ کی تلاش کے دوران دریافت ہوا تھا۔

مچھلی کے فوسل پر تحقیق کرنے والے پی ایچ ڈی کے طالبعلم کی نظر اتفاقیہ طور پر میوزیم کا جائزہ لینے کے دوران پڑی تھی اور جب اس پر تحقیق کی گئی تو یہ نتائج حاصل ہوئے۔

محکمہ جنگلی حیات(ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں یہ مچھلی پیزا میں استعمال ہوتی ہے اور اسی نسل کی مچھلی کو دنیا بھر میں فش فارمنگ میں چارے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

وینٹی لیٹرز پاکستان میں تیار، پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے…

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے…

4 دن
وینٹی لیٹرز پاکستان میں تیار، پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کر دی گئی

پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم اور5 فلکیاتی آبزرویٹریز قائم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم اور پانچ فلکیاتی آبزرویٹریز قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس…

6 دن
پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم اور5 فلکیاتی آبزرویٹریز قائم کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں پب جی گیم پر پابندی عائد کر دی گئی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں موبائل پر کھیلے جانے والی گیم…

1 ہفتہ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم کی پابندی کیخلاف درخواست نمٹا دی

ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کیلئے چنگاری میدان میں آ گئی

بھارت نے لپ سنکنگ کے ذریعے مختصر ویڈیو بنانے والی مقبول ترین چینی ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے…

2 ہفتے
ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کیلئے چنگاری میدان میں آ گئی

تازہ ترین

قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

قطر ائیرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ قطر…

4 گھنٹے
قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات…

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سابق کپتان سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پر…

3 گھنٹے
پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پرجواب دیدیا

عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر…

وزیراعظم عمران خان نے متوقع آٹا بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سرکاری گندم فوری طور پر مارکیٹ…

2 گھنٹے
عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر دیا

پتنگ اڑانے پر ایک سال کی سزا ہو گی

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔…

1 گھنٹہ
پتنگ اڑانے پر ایک سال کی سزا ہو گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے