بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-August-2020

سال کا پہلا سورج گرہن کل کراچی میں 100 فیصد دیکھا جائے گا

Iqra Khan Iqra Khan
84 Views 0 2 مہینے
سال کا پہلا سورج گرہن کل کراچی میں 100 فیصد دیکھا جائے گا
Esquire Middle East
Posted at 20 جون-2020

کراچی میں کل سورج گرہن 100 فیصد دیکھا جاسکے گا جبکہ سورج گرہن کے باعث کل 11 بجکر 25 منٹ پر دن رات کا منظر پیش کرے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں کل سورج گرہن 9 بجکر45 منٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر ختم ہوگا جبکہ 11بجکر25 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہونے سے دن رات میں تبدیل ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے میں 90 فیصد سورج گرہن ہوگا جبکہ کراچی میں 100 فیصد سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔

سورج گرہن آسٹریلیا سے لیکر یورپ تک دیکھا جاسکے گا اس کے علاوہ وسطی ایشیا اور ایشیائی ممالک میں بھی لوگ سورج گرہن دیکھ سکیں گے۔

دوسری جانب ماہرین امراض چشم نے 21 جون کو ہونے والے سورج گرہن کو انسانی آنکھوں کیلئے خطرناک قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے دوران الٹرا وائلٹ شعائیں نکلیں گی جو انسانی آنکھوں کی بینائی ہمیشہ کیلئے ختم کرسکتی ہیں۔

ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے دوران 2 گھنٹے تک شعائیں انتہائی خطرناک ہوں گی، لہٰذا شہری سورج گرہن کے دوران گھروں میں رہیں، سورج کی شعائیں ریٹینا پر کالا دھبا ڈال سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سورج کو براہ راست دیکھنے والوں کی بینائی ہمیشہ کیلئے ختم ہوسکتی ہے جبکہ سورج گرہن کے دوران خواتین اور بچوں کو خصوصی اختیاط کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جانے سے سورج گرہن لگتا ہے۔

متعلقہ خبریں

پی ٹی اے نے پب جی گیم پر پابندی ختم کر دی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پب جی گیم پر پابندی ہٹا دی ہے۔ پی ٹی…

6 دن
پی ٹی اے کا پب جی گیم پرعائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

انسٹاگرام کی جانب سے فون کا کیمرہ استعمال کرنے کا انکشاف

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور موبائل ایپس صارفین کی جاسوسی کرتے ہیں جبکہ فیس بک اور انسٹاگرام کے…

1 ہفتہ
انسٹاگرام کی جانب سے فون کا کیمرہ استعمال کرنے کا انکشاف

سپریم کورٹ نے پاکستان میں یوٹیوب بند کرنے کا عندیہ دیدیا

سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیتے ہوئے ملک میں یوٹیوب…

2 ہفتے
سپریم کورٹ نے پاکستان میں یوٹیوب بند کرنے کا عندیہ دیدیا

پاکستان میں بیگو بند، ٹک ٹاک کو آخری وارننگ جاری

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشن بیگو کو فوری بند کرنے کا…

2 ہفتے
پاکستان میں بیگو بند، ٹک ٹاک کو آخری وارننگ جاری

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

4 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

5 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے