بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

طیارہ حادثہ رپورٹ تین ماہ میں منظرعام پر لانے کا اعلان

paktv Avatar
43 Views 0 2 ہفتے
طیارہ حادثہ رپورٹ تین ماہ میں منظرعام پر لانے کا اعلان طیارہ حادثہ رپورٹ تین ماہ میں منظرعام پر لانے کا اعلان
Dawn
Posted at 23 مئی-2020

کراچی۔ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ کیس کی شفاف انکوائری ہو گی۔ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی۔ تمام حقائق قوم کے سامنے لائیں گے۔ پوری کوشش ہو گی کہ تحقیقاتی رپورٹ تین ماہ کے اندر سامنے لائیں۔

وہ آج کراچی میں چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جہاز گرنے کا افسوس ناک واقعہ ایک تنگ گلی میں پیش آیا۔ اللہ پاک لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

ائربس بنانیوالی جرمن کمپنی کے ماہرین بھی آزادانہ انکوائری کریں گے

آرمی، رینجرز اور سول انتظامیہ، اہل محلہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں بہت تعاون کیا۔ ہماری کوشش ہو گی کہ تین ماہ کے اندر تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر آ جائے۔ ائربس بنانیوالی جرمن کمپنی کے ماہرین بھی آزادانہ انکوائری کریں گے۔ ائربس کے ماہرین عنقریب آزادانہ تحقیق کیلئے پاکستانآئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چترال، گلگت حادثے کے بعد یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ چترال حادثے کی رپورٹ ابھی تک مکمل نہیں ہو ئی۔ حکومت کی جانب سے یقین دلاتا ہوں کہ کم از کم وقت میں انکوائری کو مکمل کیا جائیگا۔ جناح کالونی کے جن محلے داروں کی املاک کو نقصان پہنچا انہیں معاوضہ دیا جائیگا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر امدادی رقم پانچ لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر ہواباز نے کہا کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ اس موقع پر چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات ہوں گی۔ تحقیقاتی ٹیم حکومت نے بنائی ہے۔ تفتیش کیلئے جو دستاویز مانگی جائیں گی فراہم کریں گے۔

اب تک 21 نعشیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔ ایک ایکفیملیکے ساتھ ہماری ٹیم کا رابطہ ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد جسد خاکی لواحقین کے حوالے کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلیک باکس مل گیا ہے مجھ سمیت جس پر ذمہ داری ثابت ہوئی احتساب کیلئے پیش ہو گا۔

متعلقہ خبریں

پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں توسیع…

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظرموبائل ڈیوائس بلاکنگ کی…

17 گھنٹے
پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

سیٹلائٹ کی تصاویر نے گوادرمیں ہائی سیکیورٹی چینی اڈے کا انکشاف کردیا

حال ہی میں سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر نے گوادر میں مبینہ طور پر چینی بحریہ کے اڈے…

3 دن
سیٹلائٹ تصاویر نے گوادرمیں ہائی سیکیورٹی چینی اڈے کا انکشاف کردیا

پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا ڈھانچہ 5 کروڑ 40 لاکھ…

امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا…

4 دن
پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا ڈھانچہ 5 کروڑ 40 لاکھ سال پرانا

فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

کورونا وائرس سے متعلق افواہ پھیلانے پر ایک شخص کو 4 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ غیر…

1 ہفتہ
فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

11 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

12 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

12 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

13 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے