بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

تحقیقاتی ٹیم کا طیارہ گرنے کے مقام کا دورہ، عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ

paktv Avatar
48 Views 0 2 ہفتے
تحقیقاتی ٹیم کا طیارہ گرنے کے مقام کا دورہ، عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ
GEO
Posted at 23 مئی-2020

کراچی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے بنائی جانیوالی چار رکنی ٹیم آج تحقیقات کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ چار رکنی کمیٹی کی سربراہی ائرکرافٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے صدر ائر کموڈور عثمان غنی کر رہے ہیں۔

پالپا نے تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے

تحقیقاتی ٹیم نے طیارہ گرنے کے مقام کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کئے۔ عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کئے۔ طیارے کا بلیک باکس انویسٹی گیشن ٹیم کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے لاہور سے کراچی آنیوالے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جسے ایک ماہ میں اپنی ابتدائی تحقیق مکمل کرنی ہے۔

ادھر پالپا نے تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پالپا کے سیکرٹری جنرل عمران ناریجو کا کہنا ہے کہ ائرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کی بجائے نیا بورڈ تشکیل دیا جائے۔ اس میں پالپا، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائرلائن پائلٹس ایسوسی ایشنز کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالپا کی شمولیت کے بغیر انکوائری قبول نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے 22مئی کو لاہور سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز کا طیارہ ائرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا۔ اس افسوس ناک حادثے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 97افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو مسافر معجزانہ طو پر محفوظ رہے۔

متعلقہ خبریں

پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں توسیع…

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظرموبائل ڈیوائس بلاکنگ کی…

18 گھنٹے
پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

سیٹلائٹ کی تصاویر نے گوادرمیں ہائی سیکیورٹی چینی اڈے کا انکشاف کردیا

حال ہی میں سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر نے گوادر میں مبینہ طور پر چینی بحریہ کے اڈے…

3 دن
سیٹلائٹ تصاویر نے گوادرمیں ہائی سیکیورٹی چینی اڈے کا انکشاف کردیا

پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا ڈھانچہ 5 کروڑ 40 لاکھ…

امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا…

4 دن
پاکستان میں دریافت ہونے والا مچھلی کا ڈھانچہ 5 کروڑ 40 لاکھ سال پرانا

فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

کورونا وائرس سے متعلق افواہ پھیلانے پر ایک شخص کو 4 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ غیر…

1 ہفتہ
فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

تازہ ترین

امریکی خاتون کا رحمان ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو…

امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کرنے کا الزام عائد…

4 گھنٹے
امریکی خاتون کا رحمٰن ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو بھی دھمکی

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

13 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

13 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

14 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے