بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-September-2021

ملک بھر میں پب جی گیم پر پابندی عائد کر دی گئی

Iqra Khan Iqra Khan
25 Views 0 1 سال
Wikipedia
Posted at 1 جولائی-2020

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں موبائل پر کھیلے جانے والی گیم پب جی پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

پی ٹی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پب جی گیم کی سروس پاکستان میں عارضی طور پر معطل کی گئی ہے ۔

اعلامیے کے مطابق مکمل پابندی کا حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا تاہم اس میں کتنا وقت لگے گا، اس بارے میں واضح نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پب جی گیم کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر لاہور میں 2 بچوں نے خودکشی کی تھی جس پر دونوں بچوں کے ورثا نے گیم کی بندش کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔

علاوہ ازیں آئی جی پولیس نے بھی پی ٹی اے کو پب جی گیم بندکرنے کے حوالے سے خط ارسال کیا تھا۔

قبل ازیں پنجاب پولیس نے لاہور کے 3نوجوانوں کی خودکشی کے بعد ایف آئی اے اور پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی سے مطالبہ کیا تھا کہ آن لائن ویڈیو گیم پب جی کی آئی پیز کو پاکستان میں بلاک کیا جائے تاکہ بچے گیم نہ کھیل سکیں۔

سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ گیم کی وجہ سے اب تک 3نوجوان خودکشی کر چکے ہیں، تینوں کیسز کی تفصیلات متعلقہ اداروں کو فراہم کر دی گئیں۔

یاد رہے کہ آن لائن گیم پب جی کی وجہ سے اب تک دنیا بھر کے کئی نوجوان اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرچکے ہیں، اس گیم میں دو ٹیمیں بنائی جاتی ہیں اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ہتھیاروں کی مدد سے ایک دوسرے کو قتل کرتے ہیں۔

ماہر نفسیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ گیم کے باعث نوجوانوں ذہنی تناو کا شکار ہورہے ہیں جبکہ ان میں تشدد کا عنصر بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کیلئے چنگاری میدان میں آ گئی

بھارت نے لپ سنکنگ کے ذریعے مختصر ویڈیو بنانے والی مقبول ترین چینی ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے…

1 سال

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف

پاکستان میں پہلی بار پنجاب میں شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بناتے…

1 سال

سال کا پہلا سورج گرہن کل کراچی میں 100 فیصد دیکھا جائے…

کراچی میں کل سورج گرہن 100 فیصد دیکھا جاسکے گا جبکہ سورج گرہن کے باعث کل 11 بجکر…

1 سال

گوگل ڈو پراب 32 افراد ویڈیو کانفرنس کر سکتے ہیں

کورونا وائرس کے پیش نظر ویڈیو کالنگ ایپس کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور…

1 سال

تازہ ترین

وبا کے دوران قربانی کے بارے میں احکامات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی…

1 سال

سروسز اسپتال لاہورمیں نرسز کی لڑائی میں چھریوں کے وار، متعدد زخمی

اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کی وبا کے باعث پریشان نظر آ رہا ہے اور پوری عوام…

1 سال

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

1 سال

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

1 سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے