بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

125 Views 0 3 ہفتے
پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ
Posted at 29 اگست-2019

راولپنڈی۔ ایک دور میں جنگیں روایتی اسلحے سے لڑی جاتی تھیں مگر اب وہی ممالک پاور فل مانے جاتے ہیں جو میزائل سازی میں برتری کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔ الحمد اللہ پاکستان نے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے اس شعبے میں مزید اپنی برتری ثابت کر دی۔

Courtesy Twitter

روایتی اور غیر روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ زمین سے زمین تک مار کرنیوالے میزائل غزنوی کا تجربہ گزشتہ رات کو کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ میزائل ہر قسم کے روایتی اور غیر روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ 290 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بنا سکتا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربے پر قوم اور اس منصوبے سے منسک سائنس دانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی نے بھی بیلسٹک غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔ واضح رہے پاکستان غوری اور دیگر میزائل بنا کر پہلے ہی ہمسایہ بھارت پر برتری حاصل کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

کیا گیس کنکشن صرف امیروں کیلئے رہ گئے ہیں

اسلام آباد۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کیلئے نئے گیس کنکشن لگوانے کیلئے ایک طے شدہ پالیسی…

10 گھنٹے
کیا گیس کنکشن صرف امیروں کیلئے رہ گئے ہیں

موبائل فون پر پابندی لگانے سے کیا ہو گا

اسلام آباد۔ پنجاب پولیس کے بعد اب وزارت قانون نے بھی ایک سے 15 گریڈ تک کے ملازمین…

4 دن
موبائل فون پر پابندی لگانے سے کیا ہو گا

خوشخبری، موبائل فون کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی

اسلام آباد۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایک بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے جس کے تحت درآمد شدہ…

4 دن
خوشخبری، موبائل فون کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی

سیہون شریف میں بولان میل کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

سیہون شریف۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اپنے محکمے میں انقلابی تبدیلیوں، ریلوے کا خسارہ کم کرنے کی…

1 ہفتہ
سیہون شریف میں بولان میل کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے