بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-February-2020

پاکستان کی امریکی کمپنی ٹیسلا کو فیکٹری لگانے کی پیشکش

Iqra Khan Iqra Khan
60 Views 0 1 مہینہ
پاکستان کی امریکی کمپنی ٹیسلا کو فیکٹری لگانے کی پیشکش
fortune
Posted at 6 جنوری-2020

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی جانب سے امریکا کی کار بنانے والی نامور کمپنی ٹیسلا کو پاکستان میں فیکٹری لگانے کی پیشکش کی گئی ہے۔

امریکا کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اب 5 لاکھ کے قریب الیکٹرک گاڑیاں برلن میں فیکٹری لگا کر بنائیں گے۔ جس پر وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹر پر العربیہ کی جانب سے شائع کی گئی خبر کو ری ٹویٹ کیا اور امریکی کمپنی کو پاکستان میں فیکٹری لگانے کی پیشکش کی۔

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ٹیسلا کے مالک ایلن مسک کو مخاطب کر کے کہا کہ ایلن مسک آپ کی اگلی منزل پاکستان ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو 10 سال تک صفر ٹیکس کی سہولت کے ساتھ کسٹم فری درآمد فیکٹری کے سیٹ اپ کی پیشکش کرتے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ ایسی آفر آپ کو کوئی دوسرا ملک نہیں کرے گا۔ پاکستان اس وقت دنیا میں تیسرا بڑا فری لانس سافٹ وئیر برآمد کنددگان ہے۔

امریکی کمپنی کی جانب سے ابھی تک وفاقی وزیر کی پیشکش پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 5 لاکھ برقی کاریں تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کمپنی برلن کے قریب گرونہیڈ میں اپنی چوتھی فیکٹری بنانے کا منصوبہ بھی بنا رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

سرکاری افسران کو موبائل فون تبدیل کرنے کی کیوں ہدایت کی گئی

اسلام آباد۔ حساس معلومات ٹیکنالوجی کے ذریعے چوری کئے جانے کے واقعات نے پوری دنیا کی حکومتوں کو…

2 گھنٹے
سرکاری افسران کو موبائل فون تبدیل کرنے کی کیوں ہدایت کی گئی

شیزا اکرم کا دیسی لڑکیوں کیلئے کیا خاص پیغام

کراچی۔ سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شیزہ اکرم نے دیسی یعنی گندمی رنگت رکھنے والی لڑکیوں کیلئے…

9 گھنٹے
شیزا اکرم کا دیسی لڑکیوں کیلئے کیا خاص پیغام

اب ٹریفک چلان ادا کرنے کیلئے کہیں جانے کی ضرورت نہیں

پنجاب پولیس کی جانب سے ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو جرمانے…

2 دن
اب ٹریفک چلان ادا کرنے کیلئے کہیں جانے کی ضرورت نہیں

بڑا سیارچہ آج زمین کے قریب سے گزرے گا، ناسا

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق ایک بڑا سیارچہ آج زمین کے قریب سے گزرے گا۔ غیر ملکی…

4 دن
بڑا سیارچہ آج زمین کے قریب سے گزرے گا، ناسا

تازہ ترین

سرکاری افسران کو موبائل فون تبدیل کرنے کی کیوں ہدایت کی گئی

اسلام آباد۔ حساس معلومات ٹیکنالوجی کے ذریعے چوری کئے جانے کے واقعات نے پوری دنیا کی حکومتوں کو…

2 گھنٹے
سرکاری افسران کو موبائل فون تبدیل کرنے کی کیوں ہدایت کی گئی

مہاتیر محمد کا مستعفی ہونے کا بڑا اعلان

کوالالمپور۔ ملائیشین معیشت کو عروج دکھانے اور دوسری مرتبہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے 94 سالہ مہاتیر محمد…

2 گھنٹے
مہاتیر محمد کا مستعفی ہونے کا بڑا اعلان

شیخ رشید نے پرانی کراچی سرکلر روڈ کی بحالی کو ناممکن کیوں…

کراچی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اگر حکم دے تو وہ پرانی…

3 گھنٹے
شیخ رشید نے پرانی کراچی سرکلر روڈ کی بحالی کو ناممکن کیوں قرار دیدیا؟

اٹارنی جنرل کو ججز پر لگائے گئے الزام کے ثبوت یا معافی…

اسلام آباد۔ عدالت عظمٰی کے فل کورٹ بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت…

3 گھنٹے
اٹارنی جنرل کو ججز پر لگائے گئے الزام کے ثبوت یا معافی مانگنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے